- Alkhidmat Foundation Pakistan
- March 26, 2024
- Updated about
لاہور ( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے Water for Peace کے عنوان سے ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اورآگاہی واکس کا اہتمام کیا۔ اِسی حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتما م لاہورچیمبرآف کامرس میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سیداحسان اللہ وقاص، وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسد منظور بٹ،پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان، ایگزیکٹو ممبر محمد اعجاز تنویر، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر پنجاب ملک محمد اکرم، ممبرواٹراینڈپلاننگ بورڈ ڈاکٹرمحمدعابد اور پانی کے شعبے سے وابستہ ماہرین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ سید احسان اللہ وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یومِ آب منانے کا مقصد پانی کی اہمیت اور اسے محفوظ بنانے کے حوالے سے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پانی کی قلے، آلودہ پانی اور اُس سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظرملک بھر میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔اِس وقت ملک بھرمیں 233واٹر فلٹریشن پلانٹ،2776 کنویں،13,995 ہینڈ پمپ،2,326سبمرسبل پمپ اورواٹرٹینک،427سولر سبمرسبل پمپ کے منصوبہ جات کام کر رہے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی کی فراہمی کے ان منصوبوں کے ذریعے صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔صاف پانی کے اِن منصوبوں سے روزانہ تقریبا56لاکھ78ہزار650 افراد مستفید ہورہے ہیں۔ اکرام الحق سبحانی نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے نہ صرف سندھ اور بلوچستان کے حالیہ سیلاب میں موبائل واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مدد سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا بلکہ تھرپارکر اور چولستان جیسے علاقوں میں سولر ٹیکنالوجی کی مدد سے پینے کے پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ زمینیں آباد کرنے پر بھی کام کر رہی ہے ۔ کاشف انور نے کہا کہ آج کا دن ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنے اپنے دائر کارمیں پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے، اُسے محفوظ بنانے اور آگاہی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے پانی کے اچھے ذخائر چھوڑ کر جائیں۔ مہمان مقررین نے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی انسانیت کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی تیزی سے کمی ہنگامی حالات کاتقاضاکرتی ہے اس شعبے میں کام کرنے والی تمام سماجی تنظیموں کومل کرموثرپلان مرتب کرکے ورکنگ کرنی چاہیے۔ اگر الخدمت جیسی فلاحی تنظیمیں لوگوں تک پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے تو حکومتی سطح پر اِسے مزید بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک محمد اکرم نے کہا کہ پاکستان ''واٹر سٹریس لائن'' سے 1990 میں ہی نیچے جا چکا تھا جس کا مطلب ہے کہ پانی کی شدید کمی کا شکار ہو گیا ہے۔ اس کے بعد 2005 میں پاکستان پانی کی کم ترین سطح سے بھی نیچے چلا گیا۔ اندیشہ یہ ہے کہ آئندہ پاکستان کو شدید قلتِ آب کا سامنا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کو ری سائیکل کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے ہونگے۔
ڈاکٹرمحمدعابد نے کہا کہ غیرمعیاری پانی پینے سے ہزاروں افراد بیمار ہو جاتے ہیں اس وقت ملکی معیشت کا ایک بڑا حصہ ہسپتالوں میں پانی سے متعلقہ بیماریوں کے علاج پرخرچ ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس پانی کی کمی نہیں بلکہ اس حوالے سے بہتر نظام اور مسائل کاحل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ پاکستان جو آبی بحران سے بچانے کےلیے واٹر اسٹوریج کو بڑھانا ہو گا. ہندوستان، امریکہ اور جرمنی کی طرز پر گراؤنڈ واٹر ری چارج کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آنے والی ضرورت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر تعلیمی اداروں میں واٹر چیرز بنانی ہوں گی۔ سیمینار کے اختتام پر مہمانان گرامی میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.