بنو قابل پروگرام، کے پی حکومت اور الخدمت میں ایم او یو سائن

Express News | Education | February 1, 2024

 پشاور: تربیت یافتہ افرادی قوت میں اضافے کے لیے نگران حکومت نے اہم قدم اٹھالیا، خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔ کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب معنقد ہوئی جس میں  نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ایم او یو کے تحت خیبر پختونخوا کے تین لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل اسکلز کورسز کروائے جائیں گے، تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔


Read More at Express News