Disaster Management
زلزلہ متاثرین کی خدمت

زلزلہ متاثرین کی خدمت

 

الخدمت فاؤنڈیشن نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔
ترکیہ اور شام میں ہمارے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے پاکستانی عوام جذبہ خیر سگالی میں آگے بڑھے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن،صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

 

الخدمت فاؤنڈیشن نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جس کے تحت زلزلہ متاثرین میں پکے پکائے کھانے، خیموں ،بستروں اور کمبلوں کی تقسیم شروع کر دی گئی۔


ترکیہ اور شام میں آئے ہولناک زلزلے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کے سینٹرل بورڈ آف مینیجمنٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ترکیہ اور شام میں آئے ہولناک زلزلے میں ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا متاثرہ علاقوں میں الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ترکیہ اور شام ہمارا اسلامی برادر ملک ہے۔ پاکستان میں جب کبھی ضرورت محسوس ہوئی تو ترکیہ کے بہن بھائیوں نے دل کھول کر مدد کی اب ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انکا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں ترک سفارت خانے، ترک رفاعی ادارے 'ٹیکا' اور ترک ریڈ کریسنٹ سے رابطے میں ہیں اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد جاری رکھے گی۔

 

Donate Now

By شعیب ہاشمی

Bio. “We cannot despair of humanity since we are ouselves human beings ….Einstein

show more