- Alkhidmat Foundation Pakistan
- July 10, 2025
- Updated about
پاکستان میں لاکھوں افراد آج بھی صاف اور محفوظ پانی سے محروم ہیں۔ پانی جو زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے، جب تک صاف نہ ہو — بیماریوں، محرومیوں اور بدحالی کا سبب بن سکتا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اس بحران کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے 2100 منصوبےکامیابی سے مکمل کیے، جن سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
ایک ماں کی بدلتی زندگی: شہناز بی بی کی کہان
شہناز بی بی جنوبی پنجاب کے ایک دور دراز گاؤں میں رہتی تھیں، جہاں صاف پانی کا کوئی ذریعہ موجود نہ تھا۔ روزانہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ 3 کلومیٹر پیدل چل کر پانی لانے جاتیں — وہ پانی جو اکثر آلودہ ہوتا اور جس سے ان کے بچے بیمار پڑ جاتے۔
"میں کبھی کبھی صرف اس لیے بارش کی دعا کرتی تھی کہ نہ جانا پڑے… نہ بچوں کو بیمار دیکھنا پڑے"، وہ کہتی ہیں۔
لیکن اس سال الخدمت نے ان کے گاؤں میں ایک کمیونٹی ہینڈ پمپ نصب کیا — اب وہی بچے صحت مند ہیں، اسکول جا رہے ہیں، اور شہناز بی بی کی دعائیں آپ کے نام ہو چکی ہیں۔
پانی کے خواب، جو حقیقت بنے
الخدمت کا "واش پروگرام" (WASH Program) نہ صرف صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ صحت و صفائی سے متعلق آگاہی اور سہولیات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
گزشتہ سال کے دوران مکمل کیے گئے 2100 منصوبوں میں شامل تھے
579 چھوٹے نلکے
923 کمیونٹی ہینڈ پمپ
206 کنویں
248 سب مرسبل پمپ
59 سولر سب مرسبل پمپ
22 گریوٹی فلو واٹر سکیم
27 واٹر فلٹریشن پلانٹس
35 ٹھنڈے پانی کے کولر
یہ منصوبے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، وزیرستان اور دیگر پسماندہ علاقوں میں مکمل کیے گئے۔
مزید زندگیاں بدلنے کا نیا سفر جاری
الخدمت نے رواں سال کے دوران 2320 نئے صاف پانی کے منصوبے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے — تاکہ اور بھی زیادہ لوگ صحت مند زندگی گزار سکیں۔
صدقۂ جاریہ جو نسلوں کو فائدہ دے
پاکستان میں 70% خاندان آلودہ پانی استعمال کرتے ہیں
سالانہ ہزاروں افراد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں
ایک پانی کا منصوبہ نسلوں کو فائدہ دے سکتا ہے
آپ کا عطیہ، اُن کی زندگی
آج ہی الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کسی ایک پمپ، کنویں یا فلٹریشن پلانٹ کا حصہ بنیے، اور اپنا نام اُن لوگوں کی دعاؤں میں شامل کیجیے جن کے لیے آپ کا دیا ہوا پانی زندگی کی نوید بنے گا۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.