Disaster Management
وہ جو درد رکھتے ہیں  وہی اہل ہیں
  • Uzma Iqbal
  • October 5, 2022
  • Updated about

وہ جو درد رکھتے ہیں آپ کا وہی اہل ہیں اعتماد کے

 

اہل پاکستان میں خدمت کا جزبہ قدرتی طور پر ذیادہ ہے۔حال ہی میں سیلاب متاثرین کی مدداور اظہاریکجہتی کے لیۓ پاکستان کے دورے پر أۓ یو این سیکریٹری جنرل بھی اس کے معترف ہیں۔ ہمارے یھاں بہت سی رفاحی اورغیر منافع بخش تنظیمیں ہیں جواپنےمصیبت میں گھرے ہموطنوں کی دلجوئ کے لیےکوشاں ہیں۔

الخدمت ان سب میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔الخدمت کاملک بھر میں پھیلامنظم نظام اسے ایک فوری اور ایمرجنسی صورتحال میں لوگوں تک پہنچنے کے قابل بناتا ہے۔ زلزلے سے متاثر بےسروسامان پاکستانی ہوں فلسطین وشام یا روہنگیا کے مصیبت زدگان ۔ تھر اور چولستان میں پانی کی تلاش میں سرگرداں انسان اورمویشی ۔سیلاب میں گھرے عوام سے لے کرہر طبقہ فکر کے لوگوں کی بلاتفریق خدمت۔ اجتماعی قربانی سے ضرورت مندوں کام آنا۔ کرونا کے ہنگام میں سفید پوشوں کابھرم رکھنے سے لے کر کون سا ایسا اجتماعی سہولتکاری کا کام ہے جو الخدمت نے نہ کیا ہو۔الخدمت کو اس کے رضاکاروں کا سہارا ہے ۔یہ سرفروش جذبہٴ خدمت کے اسیرں۔ یہ مال ومتاع کے لیے نہیں بلکہ رب کو خوش کرنے کے جزبے سےسرشار ہیں۔ جناب عبدالشکور صاحب کی رہنمائ میں قافلہ خدمت رواں دواں ہے۔

الخدمت کو دی جانے والی ترسیلات کا باقاعدہ اندراج ہوتا ہے اورعطیہ کرنے والے کو نہ صرف باقاعدہ رسید دی جاتی ہے اور ان کو مطلوبہ جگہ پر جہاں امداد پہنچانا مطلوب ہے معاونین کی  بزات خود موجودگی  کی بھی حوصلہ افزائ کی جاتی ہے۔  مالیاتی نظام کو آڈٹ کرنا۔ سالانہ اورضرورت کے مطابق جلدی بھی اخراجات کی تفصیل رپورٹ کی شکل میں مرتب کی جاتی ہے۔جو الخدمت کی ویبسائٹ پر دستیاب ہوتی ہے۔ڈونر یعنی عطیہ کرنے والا احتساب کاحق رکھتا ہے ۔اس کا اعتماد بڑھ جاتا ہے۔

اس وقت تک الخدمت نے پچاس ہزار بنیادی صفائ کا سامان(ہایجین کٹ) دو موبائیل ہسپتال، چارسو سے زیادہ میڈیکل کیمپس، تینتالیس زندگی بچانےوالی کشتیاں (لائف سیونگ بوٹس) فراہم کی ہیں۔اسکے علاوہ روزانہ کی بنیاد پرہزارہا لوگوں کو پکے ہوےکھانے کی تقسیم ،انتالیس ٹینٹ سٹی، تقریبا پچاس ہزار ہی ترپال وغیرہ، اس کے علاوہ ہروقت مدد کو حاضر پچاس ہزار سے زیادہ تربیت یافتہ اور غیرتربیت یافتہ جزبہ خدمت سے سرشار رضاکار آفت زدہ۔علاقوں میں موجود ہیں۔سینکڑوں خواتین بھی اس میں شامل ہیں جو عارضی قائم۔ہسپتالوں سے لے کر متاثرین کے لیے ضروری سامان کی پیکنگ اور ترسیل میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔الخدمت کو عطیات دے کر آپ طمئن رہیں گے کہ آپکی مدد درست جگہ پر پہنچ رہی ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کو انتظار الخدمت کا ہے ۔سبب آپ کا اعتماد ہے۔

یہ خدمت کا سودا ہے جوسر میں سمایا ہے

سوچو تو بہت اعلیٰ سمجھو تو سرمایہ

By Uzma Iqbal

Bio. According to the World Meteorological Organization (WMO), the number of disasters in last five years has increased fivefold. Global warming and pollution are contaminating natural world

show more