- محمد عباس شاہین
- June 24, 2023
- Updated about
قربانی کسے کہتے ہیں؟
ذی الحج کا مہینہ سال بھر کے بعد جب آتا ہے تو جذبہء تسلیم و رضا اور جذبۂ ایثار و قربانی بھی ساتھ لاتا ہے۔ مسلمانوں کو عید الأضحىٰ کے موقع پر قربانی کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ قربانی ابراہیمؑ کی سنت کا تعبیری اظہار ہے، جب انہوں نے اللہ کی فرمانبرداری کے لیے اپنے فرزند اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کے لیے حکم الہی کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا تھا۔ مسلمانوں کو قربانی کے ذریعے اپنے ایمان کی آزمائش کا موقع ملتا ہے، اور وہ اللہ کی رضا حاصل کرنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے قربانی کرتے ہیں۔ قربانی کا مقصد مساکین، غربا اور ضعفا کی مدد کرنا اور ان کی ضروریات پوری کرنا ہے۔
جسم کی زکاة اللہ تعالیٰ کے سامنے پانچ وقت سجدہ ریز ہونا، اللہ تعالٰی نے ہمیں جو مال دیا ہے ہم شکریہ کے طور پر اس سے عشر ادا کرتے ہیں، اس طرح اپنے پیدا کئے ہوئے جانوروں پر اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو قدرت بخشی ہے اور ان سے طرح طرح کے بے شمار فوائد اٹھانے کا موقع دیا ہے۔ اس کے شکریے کی بھی یہی صورت ہے کہ انسان ان جانوروں ہی میں سے اللہ تعالیٰ کے حضور قربانی پیش کرے۔
وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ ۖ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ ۚ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
سورة الحج 36
"اور قربانی کے بڑے جانوروں (یعنی اونٹ اور گائے وغیرہ) کو ہم نے تمہارے لئے اللہ کی نشانیوں میں سے بنا دیا ہے ان میں تمہارے لئے بھلائی ہے پس تم (انہیں) قطار میں کھڑا کر کے (نیزہ مار کر نحر کے وقت) ان پر اللہ کا نام لو، پھر جب وہ اپنے پہلو کے بل گر جائیں تو تم خود (بھی) اس میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھے رہنے والوں کو اور سوال کرنے والے (محتاجوں) کو (بھی) کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے انہیں تمہارے تابع کر دیا ہے تاکہ تم شکر جاتے ہو۔"
Bio. مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں سیلاب آجاتے ہیں یہ سیلابی پانی نشیبی علاقوں میں تباہی کا باعث بنتاہے۔پاکستان میں سیلابی پانی کشمیر کے پہاڑوں سے آتا ہے رستے میں مناسب ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے یہ پانی اپنے راستے میں آنے والے علاقوں میں تباہی مچا دیتا ہے
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.