- Muhammad Kashif
- January 29, 2024
- Updated about
لاہور( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے صا ف پانی پروگرام کی سالانہ رپورٹ 2023جاری کردی،دوران سال صاف پانی کے 2ہزار826منصوبے مکمل کئے گئے چولستان میں 413پراجیکٹ مکمل ہوئے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 29 مستقل موبائل واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جبکہ تھرپارکر میں 20ایگروسولرمنصوبے مکمل کئے گئے جنہیں شمسی توانائی کے ذریعے چلایا جارہاہے ان منصوبوں کے ذریعے علاقہ مکینوں کوصاف پانی کے علاوہ کاشتکاری کی سہولت بھی میسرہے۔ سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن مختلف دائروں میں انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے بدلتے عالمی حالات میں دنیا کے ترقیاتی ایجنڈے کے مرکزی نکتے WASH (پانی، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت) کومدِ نظر رکھتے ہوئے الخدمت نے اپنے دائرہ کار میں توسیع کی اس لیے گزشتہ برس صا ف پانی پراجیکٹ کانام تبدیل کرکے واش پراجیکٹ رکھا گیا اور دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے صاف پانی کے ساتھ ساتھ صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلقہ خدمات کی انجام دہی بھی شامل کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ا لخدمت فاؤنڈیشن کے واش ویژن کے تحت، سب کیلئے پانی اور صفائی کے بنیادی انسانی حقوق کا حصول ہے۔ 2030تک سب کے لیے مساوی صفائی،حفظانِ صحت تک رسائی اور کھلے میں رفع حاجت کا خاتمہ ہمارا ہدف ہے۔ یہ اہداف عالمی اداروں کے پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں، ہم ان کی طرف پیش قدمی سے پائیدار ترقی کے وسیع تر 2030 ایجنڈے میں حصہ ڈال کر عامتہ الناس کا معیار زندگی بہتر کریں گے۔
Bio.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.