Education
الخدمت فاؤنڈیشن نےکراچی،لاہور،اسلام آبادکےبعدپشاور میں بھی بنوقابل پروگرام کا آغازکردیا

آٹی ٹی کے 16کورسز کیلئے خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 45 ہزار طلبہ وطالبات نے آن لائن رجسٹریشن کروائی،ہزاروں ٹیسٹ میں شریک ہوئے

انٹری ٹیسٹ میں شریک طلباء کو ان کے قریب ترین علاقوں میں قائم انسٹیٹیوٹ میں کورسز کروائے جائیں گے،دس لاکھ نوجوان کو ہنرمندبناناہدف ہے

لاہور (  )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے کراچی،لاہوراور اسلام آباد کے بعد پشاورمیں بھی الخدمت بنوقابل پروگرام کا آغاز کردیا۔آفس آٹومیشن، گرافکس ڈیزائننگ،موشن گرافکس،ای کامرس،ڈیجیٹل مارکیٹنگ،موبائل ایپ ڈویلپمنٹ،ویب سائٹ ڈویلپمنٹ،سائبرسکیورٹی،اور ڈیٹا سائنس مصنوعی ذہانت سمیت16کورسزکیلئے خیبرپختونخوا کے ایک لاکھ 45ہزار طلبہ وطالبات نے آن لائن رجسٹریشن کروائی،ان طلباء کےلئے اسلامیہ کالجیٹ گراونڈمیں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں ہزاروں طلبہ وطالبات شریک ہوئے۔ 

مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،سابق سینئر وزیر وپیٹرن ان چیف بنوقابل پروگرام خیبرپختونخواعنایت اللہ خان،صوبائی صدرالخدمت خالدوقاص،ایگزیکٹو ڈائریکٹربنوقابل پروگرام سلمان شیخ، ڈائریکٹرکو آرڈینیشن اینڈسپورٹ عمیر ادریس،سینئرمنیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی سمیت مختلف طبقات کی نمایاں شخصیات نے اس موقع پر شرکت کی۔ 

حافظ نعیم الرحمن نے شرکاء سےخطا ب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت پاکستانی نوجوانوں کو مایوسی اور اضطراب سے نکالنے کیلئے بنوقابل پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلائے گی اس وقت بنو قابل پروگرام تیزی کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز ومحوربن رہاہے،شدید گرمی اورحبس کے باوجود صوبے بھر کے دوردراز اضلاع سے انٹری ٹیسٹ میں شریک طلبہ وطالبات کی بھرپورشرکت اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی نوجوان الخدمت بنوقابل کوآگے بڑھنے کیلئے ترقی کا زینہ سمجھتے ہیں۔ 

ہمارا ہدف ہے کہ پہلے مرحلے میں 10لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو ہنرمندبنائیں تاکہ وہ اپنی اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے قابل بن سکیں۔ خالدوقاص نےکہاکہ الخدمت کی ٹیم ان نوجوانوں کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی اورانھیں ہنرسکھانے کے بعدروزگار کمانے کااہل بنائے گی۔

 

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more