Community Services
الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے سپورٹس کلب کا افتتاح کر دیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے سپورٹس کلب کا افتتاح کر دیا

جس ملک کے گراؤنڈ بھرے ہوتے ہیں انکے ہسپتال خالی ہوتے ہیں، الخدمت سپورٹس کلب کا مقصد صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنا ہے ۔

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

14 ستمبر  2023 ء

لاہور(  )الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت الخدمت سپورٹس کلب کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس مقصد تحت الخدمت کمپلیکس میں ایک پر وقارتقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے نائب صدر داکٹر مشتاق مانگٹ، الخدمت گلوبل کے  منیجنگ ڈائریکٹر شاہد اقبال، ایمپیریل یونیورسٹی کی وائس چانسلر طاہرہ مغل، پاکستان نیشنل ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین،پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عامر بٹ، پاکستان ویمن کرکٹ بورڈ کی ایمپائر نازیہ نذیر اور لاہور کی 18 یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر سپورٹس شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مشاق مانگٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سپورٹس کلب کا مقصد پاکستان میں مثبت سر گرمیوں کو فروغ دینا اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت جذبہ ہے بس انکو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے گراؤنڈ بھرے ہوئے ہوتے ہیں انکے ہسپتال خالی ہوتے ہیں اس سپورٹس کلب کے ذریعے ہم اپنے ہسپتال خالی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اس سپورٹس کلب کے تحت  مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس، ٹیلنٹ ہنٹنگ اور سپورٹس کمپللیکس بنائیں گے۔ الخدمت سپورٹس کلب پاکستان کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا کے سامنے متعارف کروائے گا۔ ڈاکٹر مشاق مانگٹ نے کہاکہ ہم کھلاڑیوں کو انکے پیروں پر کھڑا ہونے میں ہر ممکن مدد کریں گے۔شاہد اقبال نے کہا کہ اگر روزانہ ہم سپورٹس کے لیے تھوڑا سا وقت نکالیں گے تو ہی ہم اور ہماری نسلیں ایک صحت مند زندگی گزار سکیں گی۔ طاہرہ مغل نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ میں اور میری یونیورسٹی الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے تحت آنے والے تمام طلباء کو ہم مفت میں پڑھائیں گے۔

 

والسلام

شعیب ہاشمی

سینیئر منیجر میڈیا ریلیشنز

 

برائے رابطہ

احمد نبیل نیل

سینئر آفیسر میڈیا ریلیشنز

03023763556

By Shoaib Hashmi

Bio. Depicting a shining example of the verse, Alkhidmat Foundation Pakistan, a well-known organization of welfare services, is the epitome of noble sacrifices.

show more