- Alkhidmat Foundation Pakistan
- July 20, 2024
- Updated about
لاہور ( ) الخدمت فاؤنڈیشن نے عُمان کے دارالحکومت مسقط میں گذشتہ ہفتے امام بارگاہ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار وں پاکستانیوں کے جسد خاکی اُن کے آبائی علاقوں تک پہنچا دیے ۔ چاروں پاکستانیوں کی میتیں قومی ائیر لائن کے ذریعے جمعرات شب رات پاکستان پہنچائی گئیں۔ جس کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی ایمبولنس میں شہیدوں کے جسد خاکی کوانکے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں نے دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہوئے اپنی جان گنوائی اور تمام پاکستانیوں کو ان جوانوں پر فخر ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نےحملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی اور زخمیوں کے علاج کے لیے حکومت عمان اور پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے فوری اقدامات اور پی آئی اے کے تعاون کو بھی سراہا۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.