Press Conference
الخدمت فاؤنڈیشن  کی جانب سے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ بحری کارگو جہاز کے ذریعے غزہ کے لیے روانہ

اس کھیپ میں 400 ٹن امدادی سامان شامل ہے، جس میں چاول، کمبل، خیمے،پکے ہوئے کھانوں کے ٹن پیک، فیملی پیک، کچن سیٹ، جیری کین، ادویات و دیگر اشیاء شامل ہیں- ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن،صدر  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان 

الخدمت کی جانب سے امدادی سامان کے 20 کنٹینرز کی کھیپ بحری کارگو جہاز کے ذریعے غزہ کے لیے روانہ کردی گئی، جو مصر میں پورٹ سعید کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر فلسطینی سفیر احمد رباعی، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن، نائب صدر اور چئیرمین الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان، الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری، الخدمت کراچی کے صدر نوید علی بیگ، انجنئیر صابر احمد، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ، سفیر احمد امجد علی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور دیگر رفاہی اداروں کے نمائندوں نے شریک ہوئے۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن نے  بتایا کہ اس کھیپ میں 400 ٹن امدادی سامان شامل ہے، جس میں غزہ کے بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کے لیے چاول، کمبل، خیموں کے ساتھ ساتھ پکے ہوئے کھانوں کے ٹن پیک، فیملی پیک، کچن سیٹ، جیری کین، ادویات و دیگر اشیاء شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت کی بین الاقوامی پارٹنراین جی اوزاور مصری ہلال احمرکے ذریعے امدادی سامان غزہ کے متاثرین تک پہنچایاجائے گا۔ صدر الخدمت نے کہا کہ غزہ متاثرین کی مکمل بحالی تک  الخدمت فاؤنڈیشن   اور پاکستانی قوم مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more