Community Services
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال کی طرح اِس سال بھی ملک بھر میں نادار اور سفید پوش طبقے تک فوڈ پیکج  فراہم کر رہی ہے۔ سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں مزید 2100 خاندانوں تک  رمضان فوڈ پیکج فراہم کر دیا گیا ۔اسی مقصد کے تحت ٹاؤن شپ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے   نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، الخدمت وسطی پنجاب کےصدر اکرام الحق سبحانی اور دیگر مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔اِس موقع پر سید احسان اللہ وقاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادار اور سفید پوش طبقے تک رمضان فوڈ پیکج کی فراہمی الخدمت کی دیرینہ روایت ہے جس کے تحت ملک بھر میں لاکھوں خاندانوں کو رمضان  فوڈ پیکج فراہم کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اِس مقصد کے لیے ملک بھر میں راشن ہب بنائے گئے ہیں جہاں الخدمت فاؤنڈیشن کی مقامی ٹیمیں سروے اور جانچ پڑتال کے بعد مستحق خاندانوں کو ٹوکن جاری کرتی ہیں اور وہ خاندان راشن ہب سے اپنا راشن وصول کر لیتا ہے۔ اِس راشن پیک میں آٹا، چاول،گھی،چینی، چائے، کھجوریں،دالیں اور دیگر  اشیائے خودونوش شامل ہیں اور یہ تقسیم رمضان کے اوائل سے جاری ہے۔ اکرام الحق سبحانی نے  اِس موقع پر کہا کہ مہنگائی سے  ملک بھر میں نادار اور سفید پوش طبقہ شدید متاثر ہوا ہے اور الخدمت کے فوڈ پیکج تقسیم کا مقصد معاشرے کے محروم اور نادار طبقے کو بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے،اِن کا بوجھ کم کرنا ہے تاکہ وہ بھی سہولت سے روزے رکھ سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ الخدمت رمضان المبارک کے دوران سحرو افظار کا اہتمام کر رہی ہے۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more