Disaster Management
اقوام متحدہ کے ادارے اوسی ایچ اے (اوچا)کے اشتراک سے الخدمت کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد

سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخواسمیت پاکستان بھرمیں الخدمت فاؤنڈیشن کی امدای سرگرمیاں جاری 

متاثرین سیلاب کو ریسکیوکیا،الخدمت کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں 1603افراد کو میڈیکل ایڈ فراہم کی گئی،اعجازاللہ خان 645 

 اقوام متحدہ کے ادارے اوسی ایچ اے (اوچا)کے اشتراک سے الخدمت کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد، نیشنل ڈائریکٹر فضل محمودکاخطاب 

ہیں۔لاہور ()الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی پاکستان بھرکے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری مرکزی،ریجنل،اضلاع اور علاقائی سطح پر قائم ڈیزاسٹرسنٹرز میں ریسکیو اورریلیف کاامدادی سامان پہنچادیاگیا جہاں سے متاثرین کو فراہمی جاری ہے۔  متاثرین کوتیارکھانا،فوڈ پیکج، خیمے،مچھردانیاں ودیگرامدادی سامان فراہم کیاجارہا ہے۔645افراد کو بارشوں او رسیلابی علاقوں سے ریسکیوکیا گیاجبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی  جانب سے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں 1603متاثرین کو میڈیکل ایڈاور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

مرکزی نائب صدروچئیرمین الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ اعجازاللہ خان کی زیرصدارت آن لائن اجلاس میں جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لے کر آئندہ کے لئے پلاننگ کی گئی۔اعجازاللہ خان نے کہاکہ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔ الخدمت کے رضاکارہمار ا سرمایہ ہیں جو اپنی جان کی پروانہ کرتے ہوئے مصیبت میں گھرے انسانوں کی بلاتفریق مددکرتے ہیں۔ قبل ازیں شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے اوسی ایچ اے (اوچا)کے اشتراک سے ڈی ایم سی راولپنڈی میں رضاکاروں کی دو  روزہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

کوارڈینیشن یونٹ اوچا کی سربراہ م فریدہ کاسویو اور نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ فضل محمود ٹریننگ کے اختتامی سیشن میں شریک ہوئے اور شریک رضاکاروں کے جذبے کوسراہا۔فضل محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح پرعز م ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظرپاکستان بھرمیں مرکزی،ریجنل اور اضلاع میں ٹیمیں مکمل الرٹ اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن اب تک 3ہزار رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل کرواچکی ہے،10ہزار رضاکاروں کو ڈیزاسٹرسے نمٹنے کی ٹریننگ کروائیں گے۔انھوں نے کہاکہ ڈی ایم سی راولپنڈی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،کراچی،اور گلگت بلتستان میں ا س سیریزکی 6ٹریننگ ورکشاپس کاانعقاد کررہے ہیں جن میں ریجنل اوراضلاع سے رضاکارشریک ہوں گے۔ پاکستان میں انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ اوچا کے سربراہ نعمان طاہر نے رضاکاروں کی ٹریننگ کے مختلف سیشن کروائے،دوسرے دن کی عملی مشق میں شرکاء کو مختلف گروپس تشکیل دے کر آفات سے بچاؤں کے عملی اقدامات کی تربیت دی گئی۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more