Education
الخدمت ڈیبیٹنگ کلب کاافتتاح،معروف شخصیات کی شرکت

مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹرمشتاق مانگٹ، بشریٰ ندیم سمیت طلباء اورڈیبیٹنگ سوسائٹیز کے سربراہان شریک ہوئے

 الخدمت ڈیبیٹنگ کلب، نوجوانوں کیلئے سماجی و طبقاتی تفریق کے خاتمے کا اہم فورم ہوگا،ڈاکٹرمشتاق مانگٹ،سیدوقاص جعفری ودیگرکا خطاب 

لاہور (    )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈیبیٹنگ کلب کاافتتاح کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹرمشتاق مانگٹ، بشریٰ ندیم،  جبران بٹ، احمد عمر شعیب سمیت یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات، عہدیداران، ڈیبیٹنگ سوسائٹیز کے سربراہان سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔ 

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے کہاکہ الخدمت ڈیبیٹنگ کلب، نوجوانوں کیلئے سماجی و طبقاتی تفریق کے خاتمے کا اہم فورم ہوگا،مسائل کو مکالمے اور تعاون کے ذریعے حل کروانا، مضبوط باہمی اور مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ساتھ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد میں اعتماد اور تنقیدی سوچ پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے سمیت کلب کے قیام کامقصد طبقاتی فرق کو ختم کرنا اور مساوات کی بنیاد پر ہر ایک کو مواقع فراہم کرنا ہے۔ 

سید وقاص جعفری نے کہاکہ تصادم کے مقابل، الفاظ کی طاقت سے معاشرے کے بگاڑ کو بدلنا مہذب قوموں کی نشانی ہے۔الخدمت ڈیبیٹنگ کلب  معاشرے کو ایسا ماحول دے گا جس کے ذریعے عام نوجوان،آغوش اورفن اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کے بچوں کااشتراک ہواوروہ مل کرکام کرتے ہوئے سماجی، قومی اور بین الاقوامی مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے علم کا استعمال کریں اور اپنی صلاحیتوں کوپروان چڑھائیں

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more