Emergency Appeal
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان  کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں  فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(فیما) کے کنونشن میں شرکت

الخدمت فاؤنڈیشن  اہل غزہ  کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ  تعمیر نو میں بھی کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

لاہور (  ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمنٰ نے کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ  میں  ڈاکٹرزکی بین الاقوامی تنظیم فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(فیما)  کے کنونشن میں شرکت کی۔کنونشن میں  لخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زاہد لطیف،جنرل  سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمنٰ  اور ممبر ایڈوائزری بورڈ ڈاکٹر انتظار حسین  بٹ  نے بھی شرکت کی ۔

 ڈاکٹرحفیظ الرحمن نےدنیابھر سےکنونشن میں شریک مسلم آرگنائزیشنزکے نمائندوں کوغزہ میں فلسطینی خاندانوں کودرپیش چیلنجزاورالخدمت فاؤنڈیشن کی جاری سرگرمیوں کےبارےمیں بتاتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ کے بہن بھائیوں کے لیے ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے 2080 ٹن امدادی سامان پہنچا چکا ہے۔ پکے پکائے کھانے کی فراہمی، فوڈ پیکج، خیموں، ادویات ، کپڑوں،فلسطینی طلبہ اور یتامیٰ کی معاونت کے ساتھ ساتھ فیلڈ ہسپتال کی تیاری مکمل ہے۔جبکہ بحالی مکمل پلاننگ بھی کی جاچکی ہے، جس میں رہائشی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ 30 سولر پاورڈواٹر فلٹریشن پلانٹ اورجدید  طبی آلات کی فراہمی شامل ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،این جی اوز جو کردار ادا کر سکتی ہیں، کر رہی ہیں لیکن بڑے ریلیف آپریشن  کے لیے جنگ بندی اور بڑے ریلیف اداروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

 

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more