Emergency Appeal
الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیراہتمام غزہ امدادی سامان کی”پیکنگ ڈرائیو“ کےموقع پرتقریب کاانعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیراہتمام غزہ امدادی سامان کی”پیکنگ ڈرائیو“ کےموقع پرتقریب کاانعقاد

صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن،ذکراللہ مجاہد،حمیراطارق،صائمہ شبیر، صباء ثاقب ودیگرذمہ داران شریک ہوئے

  غزہ میں ہسپتال،اسکولز اور پانی کے حصول کے ذرائع تباہ،الخدمت نےجنگ بندی کےبعدبحالی کےپلاننگ مکمل کرلی،ڈاکٹرحفیظ الرحمن

 

لاہور (  )الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں کو امدادی سامان بھجوا نے کے لیے ”پیکنگ ڈرائیو“ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف جامعات،کالجز اور اسکولز سے آئے1500رضاکاروں نے پیکنگ ڈرائیو میں حصہ لیا۔خواتین،بچوں کے ملبوسات،برتن اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان کو مختلف پلاسٹک باکسز میں پیک کیا گیا۔ مہمان خصوصی صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن،نائب صدرذکراللہ مجاہد،جماعت اسلامی خواتین ونگ کی سیکر ٹری جنرل ٖڈاکٹر حمیراطارق،الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی صدر صائمہ شبیر،سیکر ٹری جنرل صباءثاقب ودیگرذمہ داران اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے اوراظہارخیال کیا۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ غزہ میں بچوں اورخواتین سمیت 22لاکھ افرادجنگ کی وجہ سےشدیدمشکلات کاشکارہیں الخدمت پہلےدن سےمتاثرین کےلیےریلیف آپریشن جاری رکھےہوئےہےہماری کوشش ہےزیادہ سےزیادہ خوراک،ادویات اوردیگرامدادی سامان غزہ متاثرین تک پہنچایاجائےاس سےقبل پاکستان اور مصرکےذریعےامدادی سامان بھجوایاجارہاتھاحالیہ دنوں الخدمت نےاردن کےراستےامدادی سامان پہنچانےکاسلسلہ شروع کیا ہےنئےراستے کے ذریعے 24گھنٹےمیں امدادی سامان غزہ پہنچےگا،غزہ میں ہسپتال،اسکولز اور پانی کے حصول کے ذرائع تباہ کر دیے گئے ہیں۔

لاکھوں انسان کھلےآسمان کےنیچےامدادکےمنتظرہیں،الخدمت اہل خیرپاکستانیوں کےتعاون مسلسل امدادی سامان غزہ پہنچارہاہے،جنگ بندی کےفوری بعدبحالی کےحوالےسےبھی ہم نےمکمل پلاننگ کرلی ہے، واٹرفلٹریشن پلانٹ،ہسپتال،مساجدکےعلاوہ رہائشی یونٹس کی ازسر نو تعمیراوربحالی کےلیےالخدمت کی ٹیمیں اپنی ورکنگ مکمل کرچکی ہیں۔ انھوں نےکہاکہ مظلوم فلسطینیوں بہن بھائیوں کیلئے سامان کی پیکنگ کرنے والے رضاکاربہترین اجرکے مستحق ہیں،نوجوانوں کا جذبہ قابل قدر ہے جو اس کام کو بلا غرض اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے کر رہے ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ صائمہ شبیرنےکہا کہ فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ہم یہ کام پہلے روز سے کر رہے ہیں۔ اب تک ویمن ونگ ٹرسٹ کے تحت پونے2 کروڑ کی امداد بھجوا چکے ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کے لیے اب تک بیشتر ٹن امدادی اشیا،ادویات ودیگر سامان پہنچایا جاچکا ہے،ہم فلسطینی بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالجز،جامعات اور اسکولز کے1500 نوجونواں نے پیکنگ ڈرائیو کے لیے خود کو رجسٹرڈ کرایا تھا جوقابل قدر ہے اور آج وہ یہاں ایک عظیم جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں۔ان بچوں کی فلسطینیوں سے محبت اور اخلا ق کی کوئی قیمت نہیں۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more