- Alkhidmat Foundation Pakistan
- January 25, 2025
- Updated about
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام تعلیم کے عالمی دن پرفروغ تعلیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل وچیئرمین ایجوکیشنل پروگرام سیدوقاص جعفری،نائب صدرڈاکٹرمشتاق مانگٹ،نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید ، محمد شاہد ، سعدیہ ناز، سید کشف احمد سمیت ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔ سید وقاص جعفری نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، یہ وہ طاقت ہے جو افراد کو خودمختار، معاشرے کو مضبوط، اور قوم کو روشن مستقبل کی طرف گامزن کرتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتے ہوئے ملک بھر میں بچوں کے لیے اسکولز، اسکالرشپ پروگرامز، اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز،چائلڈ پروٹیکشن سنٹرزکے ذریعے تعلیم کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ بنوقابل کی صورت لانچ ہونے والا نیا پروگرام نوجوانوں کیلئے بہت بڑی امیدبنا جس کے ذریعے 50ہزار نوجوان آئی ٹی سمیت مختلف اسکل سیکھ کراپنے معاش کا آغازکرچکے ہیں۔ الخدمت اکیڈمک اسکالر کے تحت 1341اسکالرز کو سہ ماہی بنیادوں پر فنانشل سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کے 86چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز ، 99سکل ڈویلپمنٹ سنٹرز اور 64 الخدمت اسکولز ہیں جن سے ہزاروں طلبہ و طالبات مستفید ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ذریعے نہ صرف غربت کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ یہ ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ہر بچے کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنا نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ بحثیت قوم ہماری اجتماعی ذمہ داری بھی ہے۔ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے کہاکہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ یہ افراد کی کردار سازی، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ، اور انہیں دنیا کے بدلتے حالات کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی تعلیمی منصوبوں کے ذریعے ملک کے ہر بچے تک علم کا نور پہنچانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.