- Alkhidmat Foundation Pakistan
- August 15, 2024
- Updated about
کمزورومحروم طبقات کوسہارادینااورخوشیوں کے لمحات میں انھیں حصہ داربنانا بحثیت قوم ہمارافرض ہے،ڈاکٹرحفیظ الرحمن
ایک اسلامی وفلاحی ریاست قائداعظم کا خواب تھا،اس خواب کی تعبیرمیں پوری قوم اپناموثرکرداراداکریں، صدر الخدمت
لاہور ( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان 14اگست یوم آزادی کے موقع پر آغوش ہومز،الخدمت ہسپتالوں،چائلڈپروٹیکشن سنٹرز، دفاتر سمیت اپنے دیگراداروں میں یوم آزادی تقریبات منعقد کرے گی،اس موقع پرپاکستان کی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔صدرالخدمت پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہاکہ کمزوراورمحروم طبقات کوسہارادے کرملک وقوم کی ترقی میں حصہ داربناناہم سب کی قومی ذمہ داری ہے خوشیوں کے لمحات میں ان طبقات کوبھی پرمسرت تقریبات میں شریک کروایاجائے تاکہ یہ باہمت طبقات بھی خوداعتماد ی کے ساتھ ملکی ترقی میں اپنا موثرکرداراداکرسکیں۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ اسلامی وفلاحی ریاست کاقیام بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا خواب تھانوجوانوں سمیت 25کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے وہ قائدکے خواب کوتعبیردینے میں اپناموثرکرداراداکرے۔ان کا مزید کہنا تھا فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد بھی ہمارے دلوں کے قریب ہے پاکستانی قوم ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حق میں کھڑی رہی ہے ۔ہمیں یقین ہے فلسطینی عوام کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے اور ان کی آزادی کا خواب ایک دن حقیقت بنے گا۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.