- Kinza Mustafa
- March 28, 2024
- Updated about
ملک میں ڈرگز چوری‘ اغواء‘ قتل اور اسمگلنگ معافیہ کا حصّہ بنتے ہیں وہ جنہوں نے مشکلوں‘ تکلیفوں اور مفلسی کی آغوش میں آنکھ کھولی ہوتی ہے۔ ہمارے اردگرد سڑک پر سونے والا وہ معصوم بچہ بڑے ہوکر کس معافیہ کا حصّہ بن جائے کون جانے؟ چوری کرے‘ ڈاکہ ڈالے‘ ڈرگز اشیاء میں ملوث ہو جائے کسے خبر؟ اسکی معصومیت جو کبھی اسکے چہرے کا خاصہ ہوا کرتی تھی کب سفاکیت میں بدل جائے کسے معلوم؟ اسکے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ اگر زندگی بھر کے لیے غائب ہو جائے، کیا کبھی سوچا ہے؟
کسی بھی قوم کا مستقبل اسکے بچے ہوتے ہیں، وہ بچے جو بڑے ہوکر اس ملک کی بنیاد بنتے ہیں۔ ہماری بنیاد آج کہاں ہے؟ جس ملک کا مستقبل سڑک پر بےآسرا رہتا ہو جو بارش و طوفان سے محفوظ نا ہو اور تیز ہوائیں جسکا ساز و سامان اُڑا لے جائیں اس سے ہم کیا امید رکھ سکتے ہیں؟
مفلسی کی دہانے پر کھڑا بچہ جسکے سر پر نا چھت ہو نا پیروں کے نیچے مضبوط زمین اسے ہم اخلاقیات کا کونسا سبق پڑھا سکتے ہیں؟ وہ آگے جاکر اس دلدل میں گر جائیں گے جو دور سے انہیں صاف پانی دکھائی دے گا۔
لیکن ہم انکا مستقبل بدل سکتے ہیں۔۔۔ انکا آج بدل کر!
الخدمت فاؤنڈیشن پروجیکٹ ”آغوش“۔۔۔ ایک ایسا خواب‘ ایک ایسا سفر جو ان تمام یتیم بچوں کے سر پر چھت لائے گا جو اس ملک کا حسین مستقبل ہیں۔ انہیں ”گھر“ فراہم کرے گا جہاں موسم کی سختی اور زمانے کے ظلم سے انہیں حفاظت ملے تاکہ آگے بڑھ کر وہ اس ملک کا نام روشن کرسکیں اس ملک کے لیے کچھ کر سکیں اور ایک ایسی زندگی گزار سکیں جو ہم سب باآسانی گزار رہے ہیں اور جس پر انکا بھی حق ہے۔
حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے وقت تمام بچے انکے سائے میں تھے اور انکے وصال کے بعد بچوں نے کہا تھا کہ ہم آج پھر یتیم ہوگئے۔
اس رمضان اپنے زکوٰۃ و عطیات الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں۔
زکوٰۃ۔۔۔ ہمارے مال میں سے ضرورت مندوں کا حصّہ۔۔۔ انکا حق!
ہماری زکوٰۃ میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ یہ کسی کی زندگی بہتر بنا سکتی ہے۔ زکوٰۃ اس دیمک زدہ نظام کو ختم کرسکتی ہے جہاں امیر‘ امیر ترین اور غریب‘ غریب تر ہوتا چلا جارہا ہے۔ زکوٰۃ محض دینوی ہی نہیں بلکہ دنیاوی بےحد فائدے دے سکتی ہے۔ سب سے پہلے ہمارے معاشرے کو فائدہ‘ یہ ان لوگوں کی زندگی میں روشن چراغ کا کام کرتی ہے جنکی زندگی میں امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی۔
زکوٰۃ قوم اور ملک کو فائدہ دیتی ہے۔ اسی سے نظام میں عدل آتا ہے اور آنے والی نسلیں برائیوں میں جانیں سے بچ جاتی ہیں۔
یہ زکوٰۃ ہی کا نظام تھا جسکی وجہ سے حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے دور میں ڈھونڈنے سے بھی کوئی مفلس آسانی سے نا ملتا تھا۔
آئیں۔۔۔ اپنی زکوٰۃ کی اہمیت کو پہچانیں اور اسکا درست استعمال کریں تاکہ ہم اپنے تئیں اس نظام میں اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لاسکیں۔
اس رمضان اپنی زکوٰۃ کے معاملے میں بھروسہ کریں الخدمت فاؤنڈیشن پر۔
آئیں اپنے حصّے کا چراغ کسی کی زندگی میں جلائیں۔۔۔ جسکی روشنی سے انکی زندگی سنور جائے
Bio.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.