Disaster Management
ترکیہ اور شام میں بھی پہنچی الخدمت

"ترکیہ اور شام میں بھی پہنچی الخدمت کی خدمت"

 

ترکی میں ملبے تلے دبے زندہ انسانی جسموں کا دل خراش منظر چیخنے پر مجبور کر رہا تھا کہ ایسے میں خدمت کے جذبے سے سرشار کچھ نوجوان انہی انسانوں کی مدد کرتے دیکھائی دیے۔ تو اندھیرے میں چراغ دیکھ کر دلی اطمینان ہوا۔ اس اطمینان کی وجہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار تھے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ  کی وجہ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے سینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا ، اور پھر کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر مشکل میں پھنسے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں۔ترکی اور شامی متاثرہ بھائیوں میں  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے پکے پکائے کھانے، خیمے، بستر اور کمبل  تقسیم  ہو رہے ہیں۔ مزید امدادی سامان کے ساتھ پاکستان سے میڈیکل ٹیمیں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔

انسانی معاشرہ افراد سے مل کر بنتا ہے۔ کوئی بھی فرد اکیلا نہیں رہ سکتا۔ اسے زندگی میں کسی نہ کسی کی ضرورت پڑتی ہے۔  خوشی اور اچھے دنوں میں تو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں ۔مگر اصل امتحان اور ساتھ مشکل اور مصائب کے دنوں میں درکار ہوتا ہے۔ ایک اچھے معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد ، مشکل میں گھرے افراد کی ہر ممکن مدد کرے اور انکی مشکلات اور دکھ بانٹے۔  ترکیہ اور شام میں حالیہ زلزلے کی تباہ کاریوں سے متاثرہ لوگ ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ ترکی نے ہر قدرتی آفت میں پاکستانی عوام کی ہر ممکن مدد کی۔ اب ہمارا بھی فرض ہے کہ آگے بڑھیں اور مصبیت میں گھرے لوگوں کی مدد کریں۔ ہر مشکل وقت میں پاکستانی عوام کا درد بانٹنے والی "الخدمت فاؤنڈیشن" آج ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے مدد کےلیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا ساتھ دیجئے۔

 

By اعجازالحق عثمانی

Bio. Flash floods in 2010, affecting 20 million; and now floods of 2022, affecting almost 33 million population. All these are large scale disasters only, affecting cumulatively 56 million people.

show more