- Jaweria Tazmeen
- January 25, 2023
- Updated about
موسم سرما میں الخدمت کی خدمت
الخدمت کیا ہے؟
ایک ادارہ ہے۔جس کا قیام 1990 میں ہوا۔
ایسا ادارہ جہاں بنا کسی غرض کے، لالچ کے ہر انسان کی مذہب،لسانیت،رنگ و نسل کی تفریق کے بنا مدد کی جاتی ہے۔اس ادارے کے بننے کا مقصد خدمت انسانیت ہے۔
موسم سرما میں الخدمت کی خدمت:
موسم چاہے کوئی بھی ہو۔
ہر موسم اپنے انداز کےمطابق الگ الگ ضروریات لیے ہوتا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن ہر موسم کے مطابق موسم سے متاثرہ افراد کی ضروریات پوری کرتی ہے۔رواں برس کی طرح اس سال بھی الخدمت فاؤنڈیشن سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سردی سے بچاؤ کے لیے متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف عمل ہے۔
الخدمت کے رضاکار کا سرد موسم میں کردار:
گرمیوں کی جلسا دینے والی دھوپ ہو یا سرد موسم کی یخ بستہ ہوائیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ہمیشہ خدمت کے لیے تیار کھڑے ہوتے ہیں۔
بلوچستان میں سردی کی شدت زیادہ ہوچکی ہے۔کئ جگہ برفباری سے سڑکوں پر برف جم چکی ہے۔الخدمت کے رضاکار سرد موسم کو پس پشت ڈال کے راستوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ برف میں پھنسے ہوئے مسافروں کو کمبل اور کھانا بھی فراہم کررہے ہیں۔
کوئٹہ میں منفی آٹھ درجہ حرارت نے بھی رضاکاروں کو خدمت انسانیت سے نہیں روکا۔ کوئٹہ میں کھلے آسمان تلے بے گھر افراد میں گرم بستر فراہم کیے جارہے ہیں۔
سوات کے دور دراز برف پوش پہاڑوں پر الخدمت کے رضاکار سرد موسم سے ٹھٹھرتے لوگوں تک گرم بستر فراہم کررہے ہیں۔غرض اس موسم میں جب سب اپنے اپنے گھروں میں گرم کافی نوش کررہے ہوتے ہیں،جس موسم میں گھروں سے نکلنے کو دل نہیں چاہتا۔اس موسم میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنے گھروں سے نکلتے ہیں۔اور مستحق و ٹھٹھرتے لوگوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کےلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
حاصل کلام:
الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کا ایک بہترین و شفاف ادارہ ہے۔ آپ کی دی ہوئی امداد مستحقین کی مدد میں صرف ہوتی ہے۔اس لیے آئیں اور انسانیت کی خدمت کے سفر میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔اپنی امداد و عطیات الخدمت فاؤنڈیشن تک پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی خدمت کی جاسکے۔
Bio. Alkhidmat is carrying out multiple relief activities in flood-hit areas across Pakistan and is providing food, shelter, water, medicines and mosquito nets to the affectees, and education to children.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.