Community Services
خدمت کا برینڈ

خدمت کا برینڈ 

 

 

الخدمت ایک این جی او کا نام نہیں , الخدمت ایک برینڈ ہے 
خدمت کا برینڈ 
جس کا عزم , جس کا منشور مسلسل خدمت کرنا ہے .
الخدمت نے نوجوان نسل کو بھی خدمت کے حقیقی شعور سے روشناس کروایا سیلاب ہو زلزلے وبائی امراض ہوں یا معمول کے انسانیت کو درپیش مسائل، بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑ ہوں یا برف پوش سرد لہو جمادینے والے ریگزار، تندو تیز دریاؤں کی لہریں ہوں یا صحراء تھر کے گرم میدان ہر جگہ ہر محاذپر الخدمت کے رضاکار اخلاص کی دولت سے مالا مال جذبہء خدمت کے لئے برسر پیکار ہیں۔ 
یہ کھلتے مسکراتے چہرے 
یہ شاد و آباد چہرے
یہ معصوم و پررونق چہرے 
یہ خلوص و محبت سے سرشار چہرے 
خدمت خلق میں مصروف
کارخیر میں مشغول
فقط اس لیے کہ 
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
اخلاص کے پھولوں کا تحفہ لے کر 
پہنچ رہے ہیں نگر نگر
یہ جانتے ہیں 
ہوا مخالف ہو گر تمہارے تو ہارنا حوصلہ نہ ہرگز
اِسی مخالف ہوا میں اُڑنا تو دراصل امتحان ہے تیرا
آج سخت سرد موسم میں بھی اپنی زندگی خدمت بہ مثل عبادت سمجھتے ہوئے وطن عزیز کے سرد ترین علاقوں میں پہنچ رہے ہیں یہ سفر پاکستان کی سرحد پر ہی ختم نہیں ہونا جاری رہنا ہے افغانستان کی برف پوش وادیوں سے بھی صدا آرہی ہے الخدمت کے رضاکار تیار ہیں کیا آپ بھی کامیابی اور نیکی کے اس سفر میںالخدمت کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں آئیے ہمراہی بن جائیں #
الخدمت کاساتھ دیں 

By زرافشاں فرحین

Bio. Alkhidmat health teams are working tirelessly to provide emergency health services in flood-hit areas across Pakistan through medical camps and mobile health units.

show more