Volunteer
Climate Change Affects In Pakistan

موسمی تبدیلی ایک اہم مسئلہ:

اس وقت پوری دنیا موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے گزر رہی ہے۔کرہ ارض پر موجود انسانوں کو وقت کے ساتھ مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس وقت انسان کو جو مسائل درپیش ہیں۔ان میں موسمی تبدیلی ایک اہم مسئلہ ہے۔یوں تو   موسمی تبدیلیوں کے اثرات پوری دنیا کو ہی متاثر کر رہے ہیں۔وہیں پاکستان بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں ہے۔پاکستان موسمی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

پاکستان پر موسمی تبدیلیوں کے اثرات:

پاکستان پچھلے کئی سالوں سے موسمی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا کررہا ہے۔ان اثرات میں درجہ حرارت کا بڑھنا،بارش کا معمول سے زیادہ ہونا،سیلاب،سردی اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا،سطح سمندر میں اصافہ، گلیشیئرز کا پگھلنا،فصلوں کی پیداوار کا متاثر ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

 ماحول اور معیشت پر موسمی تبدیلی کے اثرات:

بارشوں کا زیادہ ہونا سیلاب کا ذریعہ بنتا ہے۔سیلاب سے ہونے والی تباہی سے ایک طرف تو انسان متاثر ہوتے ہیں۔دوسری طرف سیلاب فصلوں،ہسپتالوں،اسکولوں، فیکٹریوں اور کارخانوں کی عمارتوں کی تباہی کا باعث بھی بنتے ہیں۔جس سے ناصرف انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بلکہ  ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔سیلاب کی وجہ سے اپنے علاقوں سے ہجرت کرکے آنے والے کو بھی مختلف مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔جس میں صحت،خوراک،رہائش جیسی مشکلات شامل ہیں۔ موسم کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گرمی کا زور بڑھا۔جس نے چھوٹے بڑے شہروں کو متاثر کیا۔مختلف شہروں میں ہیٹ ویو صحت کے مختلف مسائل کا ذریعہ بنا۔

موسمی تبدیلی سے پیش آنے والی مشکلات میں الخدمت کا کردار:

پاکستان کے کسی بھی صوبے،شہر میں جب بھی کوئی مشکل آئی۔الخدمت وہاں صف اول میں کھڑی نظر آئی۔سیلاب سے ہونے والی تباہی ہو یا زلزلے سے متاثرہ علاقے ہوں یا کوئی اور قدرتی آفات پیش آئی ہو۔الخدمت نے متاثرین کی بھرپور  مدد کی۔متاثرہ لوگوں کی خوراک ،صاف پانی اور عارضی رہائش کا بندوست کیا۔ساتھ ساتھ صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔نیز الخدمت ہر مشکل کھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی۔

موسمی تبدیلی میں الخدمت شجر کاری مہم کا کردار:

موسمی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے شجر کاری کرنا ضروری ہے۔موسمی تبدیلی کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی کمی ہے۔الخدمت شجر کاری مہم میں ملک بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں۔تاکہ جنگلات کی کمی کو پورا کیا  جاسکے۔جنگلات ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔جنگلات ہی قدرتی آفات کو روکتے ہیں۔الخدمت چھوٹے بڑے شہروں میں شجر کاری مہم کا آغاز کرچکی ہے۔

حرف آخر:

الخدمت شجر کاری مہم کا حصہ بنیں تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جاسکیں۔اس کے ساتھ ساتھ ان درختوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔شجر کاری مہم میں اپنی امداد سے حصہ ڈالیں۔لوگوں کو آگاہی فراہم کریں۔ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔موسمی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے جنگلات کا وسیع پیمانے پر پھیلانا ضروری ہے۔

 اس سلسلے میں حکومت کا کردار بھی بہت اہم ہے۔حکومت موسمی تبدیلی کے مسئلے کی طرف متوجہ ہو۔جنگلات کو پھیلانے اور حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ آئندہ آنے والے سالوں میں موسمی تبدیلی مزید سنگین صورت اختیار کرسکتی ہے۔اس لیے حکومت اس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی کوشش کریں۔

 

By Jaweria Tazmeen

Bio. Alkhidmat is carrying out multiple relief activities in flood-hit areas across Pakistan and is providing food, shelter, water, medicines and mosquito nets to the affectees, and education to children.

show more