- Shoaib Hashmi
- February 10, 2025
- Updated about
یونیورسٹیز، کالجزکے طلبہ، رضاکاروں، خواتین و حضرات ، بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، غزہ کی ہزاروں ماؤں اوربچوں کیلئے لائف سیونگ کٹس پیک کی گئیں
08 فروری 2025ء
لاہورالخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام اہل غزہ کے لیے امدادی سامان کی پیکنگ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں یونیورسٹیز، کالجزکے طلبہ، نوجوان رضاکاروں، خواتین، بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے خصوصی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور الخدمت کے ساتھ مل کر امدادی سامان کی تیاری میں بھرپور حصہ لیا اور غزہ کی ہزاروں ماؤں اوربچوں کیلئے لائف سیونگ کٹس بھی تیار کیں۔ تقریب میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمدعبدالشکور،صدر انٹر نیشنل مسلم یونین آرگنائزیشن ڈاکٹرسمیعہ راحیل قاضی،صدر الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ صائمہ شبیر،سیکرٹری جنرل صباء ثاقب،جی ایم زرفشاں فرحین نےخطاب کیا۔ محمدعبدالشکورنے کہاکہ جنگ بندی کےبعد الخدمت فاؤنڈیشن کی غزہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ہم نے غزہ کی بحالی کیلئے15 ارب روپے کابجٹ مختص کیا ہے جبکہ الخدمت اب تک 5 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم غزہ کی امدادی سرگرمیوں پر خرچ کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں 5 اسکولوں اور 25 مساجد کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ ایک رہائشی ٹاور اور جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال تعمیر کرے گی۔ 3 ہزار اورفن بچوں کی مستقل کفالت کے علاوہ اہل غزہ کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے 100 سے زائد واٹر فلٹریشن منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔
محمدعبدالشکور نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، جہاں لاکھوں افراد بے سروسامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ الخدمت ان متاثرین کے لیے عارضی شیلٹر، اشیائے خوردونوش، طبی سہولیات، ایمبولینس، موبائل ہیلتھ یونٹس، ادویات اور تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے۔محمدعبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نےترکی میں زیرتعلیم غزہ کے 25 میڈیکل اسٹوڈنٹس کو مکمل اسکالرشپ فراہم کی جن کی تعلیم مکمل ہوچکی ہے۔ ان کی گریجویشن تقریب 25 فروری کومنعقد ہو رہی ہے، جس میں وہ میڈیکل کی ڈگری حاصل کریں گے اور اس کےبعد واپس غزہ جا کر اپنی قوم کی خدمت کریں گے۔ڈاکٹرسمیعہ راحیل قاضی نے بتا یا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے 175 فلسطینی میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پاکستان لاکراسپانسر کیا ہے، جو اس وقت راولپنڈی،اسلام آباد اور لاہور میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں سے 25 طلبہ 22 فروری کو فارغ التحصیل ہو جائیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ان تمام طلبہ کی واپسی کے انتظامات بھی کرے گی تاکہ وہ اپنے وطن جا کر انسانی خدمت کا مشن جاری رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پیکنگ ڈرائیو کے دوران ایک ہزار سے زائد رضاکاروں نے خلوص اور جذبے کے ساتھ امدادی سامان کو ترتیب دیا، جو جلد ہی غزہ کے متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تقریب میں شریک ایک رضاکار کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔پیکنگ ڈرائیو کے دوران شرکاء نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی مدد کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ تقریب میں بچوں نے فلسطینی بچوں کے نام خطوط بھی لکھے ، اختتام پر فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
والسلام
شعیب ہاشمی
سینئر منیجر میڈیا ریلشنز
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
Bio. Depicting a shining example of the verse, Alkhidmat Foundation Pakistan, a well-known organization of welfare services, is the epitome of noble sacrifices.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.