Volunteer
الخدمت والنٹئیر ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل کوآرڈینیٹرز کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

نوجوانوں کا والنٹیرازم کی جانب بڑھتا ہوا رجحان خوش آئند، الخدمت سے وابستہ رضاکارہماراسرمایہ ہیں،ڈاکٹرمشتاق مانگٹ

ریجنل صدور اکرام الحق سبحانی،جمیل احمدکرد اور احمد حمادرشید، شاہد اقبال، صنان اکبر،تنویر حسین، حسان بٹ کا اظہارخیال

لاہور (  ) والنٹئیرڈیپارٹمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ریجنل کوآرڈینیٹرزکیلئے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقادکیا گیا۔چیئرمین والنٹئیرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ومرکزی نائب صدرڈاکٹرمشتاق مانگٹ،ریجنل صدروسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی،ریجنل صدربلوچستان انجینئرجمیل احمدکرد،صدرالخدمت لاہورانجینئراحمدحمادرشید،سی ای او الخدمت گلوبل شاہد اقبال، صنان

اکبر، تنویر حسین، حسان بٹ اور دیگر ذمہ داران سمیت پاکستان بھرسے 50 ریجنل کوآرڈینیٹرزشریک ہوئے۔اس موقع پر مختلف ٹرینرز نے پرسنل اینڈ پروفیشنل گرومنگ پر ٹریننگ دی۔ ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کا والنٹیرازم کی جانب بڑھتا ہوا رجحان خوش آئند ہے الخدمت سے وابستہ رضاکارہماراسرمایہ ہیں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ان نوجوان رضاکاروں کوایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے انھیں قومی سرمایہ بناناہمارے مقاصدکا حصہ ہے،

دنیابھرمیں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظرہماری کوشش ہے کہ ہم والنٹئر ٹیم اور رضاکاروں کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ بنائیں۔ والنٹئرزٹیم اور رضاکاروں کی پرسنل گرومنگ کے ساتھ انھیں پروفیشنل ٹریننگ بھی دی جاتی ہے تاکہ خدانخواستہ کسی ڈیزاسٹرکی صورت یہ رضاکار متاثرین کی جان بچانے کے ساتھ اپنے لیے بھی حفاظتی انتظامات کی قابلیت حاصل کرسکیں۔

 

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more