Community Services
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نےاسپیشل ابیلیٹی کلب کاافتتاح کردیا

فزیوتھراپسٹ،انسٹیٹیوٹ،این جی اوزکے نمائندوں سمیت خصوصی افرادنے شرکت کی

باہمت خصوصی افراد کی چھپی صلاحیتوں کواجاگرکرنے میں ان کے اساتذہ اہم کرداراداکرسکتے ہیں،ڈاکٹرحفیظ الرحمن 

لاہور(    )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے سپیشل ابیلیٹی کلب کاافتتاح کردیا،مرکزی صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن،نائب صدرڈاکٹرمشتاق احمدمانگٹ،یونیسیف کے پولیو پروگرام کے نمائندہ محمد شیراز تقری، شعبہ تعلیم کی نمایاں شخصیت پروفیسر ڈاکٹرعبدالحمید خان عباسی،صدر ڈیف اینڈ میوٹ کونسل اور کرکٹ سہیل اظہر،این جی اوسیکٹرسے فرحت اسلم، تھراپسٹ، انسٹی ٹیوٹ کے سربراہان، این جی اوز،نجی وسرکاری اداروں کے نمائندگان افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے اور اظہارخیال کرتے ہوئے باہمت خصوصی افراد کیلئے الخدمت کی کاوش کو سراہااورتعاون کایقین دلایا۔ 

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ باہمت خصوصی افراد میں معمولی کمی ہوتی ہے تواس کے مقابل ان کے پاس بے شمارزائدصلاحیتیں ان کی شخصیت کا حصہ ہوتی ہیں ان کوتعلیم دینے والے اساتذہ سمیت معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ ایسے باہمت افرادکی چھپی ہوئی صلاحیتوں کواجاگرکرنے میں اپنا کرداراداکریں،اس کمیونٹی کے افراد کو پاؤں پرکھڑا کرمعاشرے کافعال شہری بنانے میں الخدمت فاؤنڈیشن اپنا کرداراداکررہی ہے،باہمت خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انھیں درست سمت رہنمائی کی جائے تو یہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نمایاں کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔ 

ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے کہاکہ الخدمت سپیشل ابیلیٹی کلب کے ذریعے انفرادی ریلیف کے علاوہ بچوں اورنوجوانوں کوبااختیاراورہنرمندبنایاجائے گا،آئی ٹی اورمینجمنٹ کورسزاورتفریحی مواقع بھی کلب کے مقاصدکاحصہ ہیں الخدمت اسپیشل ابیلیٹی کلب اس سے قبل قائم الخدمت  اسپورٹس کلب، الخدمت ڈیبیٹنگ کلب،الخدمت ایجوکیشنل کلب سے بھی اشتراک کرے گا۔ پروفیسر ڈاکٹرعبدالحمید خان عباسی نے کہا کہ تعلیم او رہنرکے ذریعے باہمت خصوصی افراد کو معاشرے میں نمایاں مقام دلایاجاسکتاہے۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more