- Alkhidmat Foundation Pakistan
- May 13, 2024
- Updated about
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سےتقریب کاانعقاد
سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری ،نائب صدر ڈاکٹرمشتاق مانگٹ ،ڈاکٹراعجازنذیرسمیت باہمت مائیں اور اورفن بچے شریک ہوئے اورفن بچوں نے اولڈایج ہومزمیں رہائش پذیرباہمت ماؤں کو پھول پیش کرکے محبت کااظہارکیا
لاہور ( ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے اولڈ ایج ہومز میں رہائش پذیرماؤں اور مختلف یتیم خانوں میں پرورش پانے والے اورفن بچوں کیلئے تقریب کااہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری، نائب صدروچئیرمین والنٹیئرزڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرمشتاق مانگٹ ، الخدمت لاہور کے سیکر ٹری جنرل ڈاکٹراعجازنذیرودیگرذمہ داران شریک ہوئے اوراظہارخیال کیا۔
تقریب میں اس وقت انتہائی جذباتی مناظردیکھے گئے جب یتیم خانوں میں پرورش پانے والے اورفن بچوں نے اولڈایج ہومزکی ماؤں سے ملاقات میں انھیں پھول پیش کرتے ہوئے محبت کااظہارکیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدوقاص جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مختلف آزمائشوں کا شکارطبقات کیلئے ایک آغوش کی مانندہے جو محروم طبقات کوخوشیاں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرتی ہے۔ انکا کہنا تا کہ ہم ان تمام باہمت ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے کہاکہ یتیم بچے اوریہ بے گھر بزرگ مائیں ہمارے معاشرے کا توجہ طلب طبقہ ہیں۔
الخدمت کے والنٹیرز کی جانب سے اِن کے لیے کی جانے والی کاوشیں اور اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ہمیں اس نیک مقصد کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر مل کر معاشرے کے ان نادار اور مستحق طبقات کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے باہمت ماؤں اور باہمت اورفن بچوں کو تحائف اور پودے دئیے گئے اوران کیلئے ظہرانے کااہتمام بھی کیاگیا۔اولڈایج ہوم میں رہائش پذیرباہمت ماں ڈاکٹرغزالہ نے اپنی لکھی ہوئی شاعری پیش کی اور الخدمت شکریہ ادا کیا ۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.