- Alkhidmat Foundation Pakistan
- July 2, 2024
- Updated about
الخدمت کی طرف سے فلسطینی بچوں میں دودھ کی تقسیم کا مقصد انسانی بحران سے متاثرہ غزہ کے معصوم بچوں کی حالت زار اور غذائی قلت کو ختم کرنا ہے
ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
لاہور ( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کاغزہ کےلیےفلسطین ریلیف آپریشن جاری ہےغزہ کی پٹی میں ہر 10میں سےنوبچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ایسی صورتحال میں الخدمت نےنوزائیدہ اور معصوم فلسطینی بچوں کودودھ فراہم کیاہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بچےغذائی قلت کا شکار ہیں۔ بچوں کواگرخوراک میسرآتی ہےتووہ بھی بعض اوقات مضرصحت ہوتی ہےجس کی وجہ سےبھی بچےصحت کےمسائل سےدوچارہیں جبکہ غذائی قلت کے شکار ان بچوں میں اب رونے کی ہمت بھی باقی نہیں رہی ہے۔
بچوں کی بہت بڑی تعدادمضرصحت غذاکے استعمال کی وجہ سےخون کےامراض کا بھی شکار ہوچکی ہے،۔انہوں نےکہاکہ غزہ میں جنگ کی وجہ سےبدترین صورتحال کےپیش نظرالخدمت کےرضاکار،متاثرین کوہرممکن ریلیف فراہم کرنےکی جدوجہدکررہےہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے بچوں کو بے تابی سے دودھ کے حصول کے لیے تڑپتے دیکھا جو کہ دل دہلا دینے والےمناظر تھے۔ الخدمت کی طرف سے فلسطینی بچوں میں دودھ کی تقسیم کا مقصد انسانی بحران سے متاثرہ غزہ کے معصوم بچوں کی حالت زار اور غذائی قلت کو ختم کرنا ہے۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.