- Alkhidmat Foundation Pakistan
- June 12, 2024
- Updated about
الخدمت فاؤنڈیشن اِمسال غزہ کے مظلوموں سمیت پاکستان میں یتیموں،بیواؤں اورمستحقین کیلئے 6ہزار بڑے اور 4ہزارچھوٹے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔جس سے 20 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
غزہ متاثرین کیلئے قربانی کے بعد بین الاقوامی معیارکے مطابق ہاف کک ٹن پیکس میں گوشت غزہ کیلئے بھیجاجائے گا جودوسال تک قابل استعمال رہے گا۔
ذکر اللہ مجاہد، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
لاہور( )نائب صدروچئیرمین کمیونٹی سروسزالخدمت فاونڈیشن پاکستان ذکراللہ مجاہد نےکہاہےکہ قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اورالخدمت غزہ کے فلسطینی متاثرین سمیت یتیموں، بیواؤں،مساکین و مستحقین کیلئے پاکستان میں 6ہزار بڑے اور 4ہزارچھوٹے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے جس سے20لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔،غزہ متاثرین کیلئے قربانی کے بعد بین الاقوامی معیارکے مطابق ہاف کک ٹن پیکس میں گوشت غزہ کیلئے بھیجاجائے گا جودوسال تک قابل استعمال رہے گا۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ہیڈآفس میں پریس کانفرنس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر زکر اللہ مجاہد، نیشنل ڈائریکٹر مواخات پروگرام میاں بابر حمید، سی ای او خبیب بلال اور سینئر منیجر میڈیا ریلشنز شعیب ہاشمی نے شرکت کی۔ اِس موقع پر زکراللہ مجاہدنےکہاکہ غزہ اس وقت شدیدغذائی قلت کا شکارہے اسی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ کئی دہائیوں کے تجربے سے تلخ حقائق سامنے آئے ہیں کہ ملک میں بہت بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جنہیں سال میں صرف عید الاضحیٰ کے مو قع پر ہی گوشت کھانا نصیب ہوتا ہے ایسے طبقات کیلئے الخدمت کی قربانی فی سبیل اللہ مہم جاری ہے۔
پاکستان سے مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ الخدمت کو ملنے والی قربانیوں کا ایک بڑا حصہ بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں اوربرادر تنظیموں کی بھیجی گئی قربانیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یورپ، امریکہ اور ایسے ممالک جہاں جانور خریدنا، اس کی دیکھ بھال کرنا، قربانی کرنا اور اس کا گوشت تقسیم کرنا قدرے مشکل ہے یا قربانی کی سہولتیں میسر نہیں اور وہاں کے قوانین بھی اس حوالے سے سخت ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن چونکہ ملک بھر میں قربانی فی سبیل اللہ کا وسیع تجربہ رکھتی ہے لہذا بیرون ممالک سے مخیر حضرات اپنی قربانی کی رقم الخدمت فاؤنڈیشن کو بھجواتے ہیں جو قربانی کے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچانے کا اہتمام کرتی ہے۔ دور حاضر کے رجحانات کے پیش نظر اب ملک گیر قربانی کرنے اور اس کا گوشت دور دراز پسماندہ علاقوں میں مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے جدید طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں۔
الخدمت قربانی کا یہ عمل روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ جدید سلاٹر ہاؤسز میں بھی سرانجام دیتی ہے۔ جہاں ذبیح، گوشت کی کٹنگ اور اس کے بعد پیکنگ کا کام ہائی جینک ماحول میں تجربہ کار عملے کی زیر نگرانی جدید ترین مشینوں کے ذریعے سرانجام دیا جاتا ہے۔ گوشت کو موسمی اثرات سے بچانے اورتازگی برقرار رکھنے کے لئے حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چلر ٹرکوں کے ذریعے دور دراز علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ رواں برس بھی کراچی، لاہور چند دیگر شہروں میں جدید سلاٹر ہاؤسزکی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔
ذکراللہ مجاہدنے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک گیر تنظیم ہے جس کے رضاکار چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان موجود ہیں۔ یہ رضاکار الخدمت فاؤنڈیشن کے قربانی پراجیکٹ کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے، مرکزی، ریجنل اور ضلعی سطح پر نگران کمیٹیاں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں قربانی کے جانوروں کی خریداری سے لے کر ان کی دیکھ بھال اور قربانی کے تمام مراحل کو مانیٹرنگ جاری ہے۔الخدمت نے قربانی کے عمل کو مزید شفاف اور موثر بنانے کے لیے قربانی سافٹ وئیر بنوایا ہے۔ جس میں مخیر حضرات یا کسی ڈونر ادارے کی جانب سے بھیجی گئی قربانی کو ریجنز اور اضلاع میں مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے پیش نظر قربانی کی بکنگ، خریداری، ذبیح کی تاریخ و مقام اور ڈونر رپورٹنگ کا تمام ریکارڈ سافٹ ویئر کے ذریعے مرتب کیا جارہاہے۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.