- Alkhidmat Foundation Pakistan
- September 6, 2024
- Updated about
الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی ’’میڈ کون‘‘ کے حوالے سے پریس کانفرنس ۔
ہیلتھ کے شعبے میں درپیش چیلنجزوحکمت عملی اور میڈیکل میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کوخراج تحسین پیش کرنا میڈکون2024 کے مقاصدمیں شامل ہے۔ پروفیسرڈاکٹر محمد زاہدلطیف، چئیرمین الخدمت فاؤنڈیشن ہیلتھ سروسز
’میڈ کون‘میں امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،الخدمت کے ذمہ داران،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبرزسمیت ہزار سے زائد طلبہ و طالبات ایونٹ میں شریک ہوں گے
لاہور( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 7ستمبر کو ایکسپوسنٹرلاہورمیں "میڈکون 2024"کاانعقاد کیا جاےٴگا۔ پاکستان کے ہیلتھ کئیرسسٹم میں درپیش چیلنجز،حکمت عملی اورمیڈیکل کے شعبے میں پنجاب بھرکے پوزیشن ہولڈرزاور نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والاطلبہ وطالبات کوخراج تحسین پیش کرنا،میگاایونٹ کے مقاصدمیں شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پروگرام میں پبلک ہیلتھ سسٹم اور ڈیجیٹل ہیلتھ سےمتعلق سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔’میڈ کون‘ کی تیاریوں کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن ہیلتھ سروسز کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر محمد زاہدلطیف، سی ای او سفیان احمد خان، الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ریجن کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نذیر اورسینئرمینجرمیڈیاریلیشنزشعیب ہاشمی نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر زاہد لطیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ "میڈکون 2024"کے مختلف سیشنز میں ملک کی نمایاں شخصیات اظہارخیال کریں گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ہیلتھ کیئر سسٹم کو درپیش چیلنجز وضروریات، اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے۔ ڈیجٹل ہیلتھ اور غزہ فلسطین کی صورتحال سے متعلق اہم سیشن میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، انسانی بحران،درپیش چیلنجز وضروریات پر غزہ میں الخدمت اور پیما کے موثرکرداراور آئندہ کے منصوبوں پر اظہارخیال کریں گے
پروفیسرڈاکٹرمحمدزاہدلطیف کا کہنا تھا،" میڈکون 2024"میں پنجاب بھرسے مختلف یونیورسٹیزکے وائس چانسلرز،میڈیکل فیکلٹی ممبرا ن سمیت ایک ہزارسے زائد طلبہ وطالبات شریک ہوں گے۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈرزاور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ وطالبات کو میڈلز،انعامات اور تعریفی اسنادسے نواز جائے گا۔ جبکہ ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے طلبا کو شعبہ صحت کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، میڈیکل ضابطہ اخلاق اور مختلف میڈیکل گائیڈلائنز کے حوالے سے لیکچرز بھی دیے جائیں گے۔
ان کامزیدکہناتھا"میڈکون2024" میں ورلڈہیلتھ آرگنایزٴیشن کاوفدبھی شرکت کرےگا۔انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہونے جا رہا ہے جس میں میڈیکل پروفیشن کا حصہ بننے والے ڈاکٹرز امید اور حوصلہ لے کر جائیں گے۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.