- Muhammad Kashif
- February 27, 2024
- Updated about
کورونا،سیلاب اور بالخصوص غزہ میں جاری حالیہ انسانی بحران میں الخدمت ویمن کا کردار قابل تحسین ہے، ڈاکٹرحفیظ الرحمن
الخدمت ویمن ونگ نے 96 کمیونٹی سنٹرز قائم کئے جہاں خواتین اور بچوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کی جاری ہیں، ڈاکٹر حمیراطارق، کلثوم رانجھا
لاہور ( ) الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ پاکستان کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں بعنوان "معمارِجہاں توہے" خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔خاندانی استحکام کی ترویج، عورت کے حقیقی کردارکی پہچان، ماں اور
بچےکفلاح وبہبودکیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی آگاہی اور خواتین این جی اوکی حیثیت سے الخدمت ویمن ونگ کو متعارف کروانے سمیت دیگر مقاصد کے حصول کیلئے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن، سیکرٹری جنرل حلقہ جماعت اسلامی ویمن ونگ پاکستان ڈاکٹرحمیرا طارق، صدر الخدمت ویمن ونگ کلثوم فاطمہ رانجھا، معروف کالم نگار ڈاکٹر صائمہ اسماء، فلسطینی طالبات، تعلیمی اداروں کی سربراہان وطالبات، موٹیویشنل سپیکرزسمیت خدمت خلق سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خواتین کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی انسانیت کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، کورونا، سیلاب اور بالخصوص غزہ میں جاری حالیہ انسانی بحران میں ویمن ونگ نے خطیر رقم جمع کرکے الخدمت پاکستان کو فراہم کی اور غزہ میں حاملہ خواتین کی بنیادی ضروریات پر مشتمل ہزاروں مدر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن کٹس تیار کر کے بھجوائیں۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ویمن ونگ پاکستان ڈاکٹرحمیرا طارق نے تربیت اولاد کیلئے باشعور مردوعورت کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مردوعورت کا متوازن کردار آئندہ نسلوں کی فلاح اور فلاحی معاشرہ کی تشکیل کا ضامن ہے، عورت کو معاشرے میں باشعود بنانے اور اپنے حقیقی کردارکی پہچان کروانے کیلئے الخدمت ویمن ونگ کی کاوشیں قابلِ تقلید ہیں۔صدر الخدمت ویمن ونگ کلثوم فاطمہ رانجھا نے کہا کہ پسماندہ طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مسائل کے حل کے لیے الخدمت ویمن ونگ موثر خدمات سرانجام دے رہی ہے، ملک کے بیشتر اضلاع میں ڈونرز کے تعاون سے 96 الخدمت کمیونٹی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں عورت وبچہ کی زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں عورت وبچہ کی صحت، تعلیم، روزگار، مہارتیں سکھانا اور آسان نکاح کی ترویج کیلئے شادی باکس بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔
Bio.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.