- Shoaib Hashmi
- October 2, 2023
- Updated about
الخدمت فاؤنڈیشن نے والینٹئیر منیجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا۔
الخدمت اس والنٹئیرز مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اپنے رضا کاروں کی تعداد 10 لاکھ تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
والنٹئیر مینجمنٹ سسٹم کا مقصد رضاکاروں کی نیٹ ورکنگ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
25ستمبر 2023ء
لاہور( )الخدمت فاؤنڈیشن نے والینٹئیر منیجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا۔ جس کا مقصد رضاکاروں کی نیٹ ورکنگ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔اس مقصد کے تحت الخدمت کمپلیکس لاہور میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال ، والنٹئیر ڈیپارٹمینٹ کے سینئیر منیجر نثار احمد، صنان اکبر، دیگر ذمہ داران اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سید وقاص جعفری نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار الخدمت کا ہراول دستہ ہیں جنھوں نے مشکل ترین حالات میں خدمت خلق کی مثالیں رقم کی ہیں۔کورونا کی عالمی وبا ہو، روز مرہ حادثات ہوں یا زلزے و سیلاب، الخدمت کے ملک بھر میں پھیلے 60 ہزار سے زائد رضاکار اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لئے ہر لحظہ کمربستہ نظر آئے۔ ملک بھر میں آنے والےحالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو، ریلیف اور اب ری ہیبلی ٹیشن کے مرحلے میں بھی الخدمت کے رضاکار بھرپور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ والنٹئیر مینجمنٹ سسٹم کا مقصد رضاکاروں کی نیٹ ورکنگ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے ۔الخدمت اس ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے اپنے رضا کاروں کی تعداد 10 لاکھ تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے اس سسٹم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ والنٹئیر منیجمنٹ سسٹم میں ایک ویب سائٹ اور ایک موبائل اپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے جو کہ گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر موجودہ ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے ذریعے رضا کار تمام سرگرمیوں کی معلومات بھی لے سکتے ہیں اور ان کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے رضاکار اپنی کارکردگی کا جائزہ بھی لے سکیں گے۔ آج تک سینکڑوں لوگوں نے الخدمت کے رضاکار کے طور پر خدمات سرانجام دیں مگر ہمارے پاس ایسا کوئی سسٹم نہیں تھا کہ ہم اسکا ریکارڈ رکھ سکیں تو اب اس والینٹئیر منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے ہم سارا ریکارڈ برقرار رکھ سکیں گے۔
والسلام
شعیب ہاشمی
سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز
برائے رابطہ
احمد نبیل نیل
سینئر آفیسر میڈیا ریلیشنز
03023763556
Bio. Depicting a shining example of the verse, Alkhidmat Foundation Pakistan, a well-known organization of welfare services, is the epitome of noble sacrifices.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.