- Alkhidmat Foundation Pakistan
- July 23, 2024
- Updated about
جدیدسہولیات پرمشتمل30بیڈالخدمت حمیدہ ممتاز ہاسپٹل اپردیر2کنال کے رقبے پرقائم کیا گیا،ڈاکٹرحفیظ الرحمن
گزشتہ برس الخدمت نے 9ارب16کروڑروپے سے ایک کروڑ سے زائدمریضوں کی خدمت کی،افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور ( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اپر دیر میں 10 کروڑ روپے مالیت کے 56ویں ہسپتال کاافتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں مرکزی صدرالخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن،ریجنل صدر خیبر پختونخوا خالد وقاص، سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ 30بیڈ پرمشتمل الخدمت حمیدہ ممتاز ہاسپٹل اپردیر2کنال کے رقبے پرقائم کیا گیا جہا ں پسماندہ طبقات سمیت عوام الناس کو سستی اور معیاری جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سہولیات میسرہیں۔ جلددوسرے مرحلے میں 30بیڈ کی مزید اضافے کے بعد 60بیڈ پرمشتمل ہاسپٹل بن جائے گا۔
ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن اس سے قبل پاکستان بھرمیں 55ہسپتالوں،ہیلتھ سنٹرزاور ڈائیگناسٹک سنٹرز اور موبائل ہیلتھ یونٹ کے ذریعے پسماندہ افراد کے لئے لائف لائن کے طورپرکھڑی ہے ایک نئے جدید ہاسپٹل کے قیام سے علاقے کے عوام کو خاطرخواہ فوائد حاصل ہوں گے۔
انھوں نے کہاکہ گزشتہ برس الخدمت نے 9ارب 16کروڑروپے کی خطیررقم سے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کی خدمت کی۔ڈونرزاور رضاکارہمارااثاثہ ہیں جن کی بدولت ہم دکھی انسانیت کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں، ہم ڈونرزکے شکرگزارہیں جن کی بدولت پسماندہ علاقے کو جدید ہاسپٹل کی سہولیات میسرآئی ہیں۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.