الخدمت فاؤنڈیشن نے 2023میں 21ارب 49کروڑ فلاحی کاموں پر خرچ کئے،ڈاکٹرحفیظ الرحمنلاہور ( ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستا ن نے سال2023 میں 21ارب 49کروڑ فلاحی کاموں پر خرچ کئے،یتیم بچوں،طلبہ وطالبات،مریضوں،ایمرجنسی ڈیزاسٹر و دیگرشعبوں میں 2کروڑ 5لاکھ افراد کی خدمت کی گئی،39 ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹرز کے ذریعے الخدمت کے 67ہزار رضاکاروں نے 6 لاکھ 25ہزارمتاثرین کوریلیف پہنچایاگیا،22آغوش سنٹرز اور گھروں میں 29ہزار سے زائدیتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن 5269 مستحق طلبہ وطالبات کو 436ملین کی سکالرشپ فراہم کرچکی ہے۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے الخدمت رازی ہاسپٹل اسلام آباد کی ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 7ارب 50کروڑ صرف شعبہ صحت پرسالانہ خرچ کررہے ہیں،2023 میں دوران سال52ہسپتالوں،50میڈیکل سنٹرز، 113ڈائیگناسٹک سنٹرز، 310ایمبولنس،54فارمیسی،1144میڈیکل کیمپ کے ذریعے 1کروڑ2لاکھ21ہزار527افراد کوہیلتھ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل ڈائریکٹرڈاکٹرطاہرفاروق نے اس موقع پر ہاسپٹل کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف پر شرکاء کوبریف کیا۔اسداللہ بھٹو،حزب اللہ جکھڑو،عبد الحفیظ بجارانی،حامد اطہرملک سمیت بڑی تعداد میں عمائدین اورڈونرز سالانہ ڈونرکانفرنس میں شریک تھے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ 2022کے سیلاب کے دوران متاثرہونے والی 70ہزارخواتین کو الخدمت سیف مدرسیف چائلڈپروگرام کے ذریعے رجسٹرڈ کیا اوران کی زچگی سے متعلق تمام امورمیں انھیں میڈیکل اورغذائی سہولیات فراہم کی گئیں جس پر الخدمت نے ایک ارب روپے خرچ کئے۔ اہل خیرکیلئے یہ مواقع ہیں کہ وہ جنت میں اپنا گھربنانے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے پراجیکٹس میں اپنامال خرچ کریں،اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے والا مال کئی گنابڑھ کرواپس ملے گا۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے شعبہ نے دوران سال 30ہزار 840 متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکج 8,310 کو خیمے اور ٹینٹ فراہم کئے، قیدیوں،معذوروں،اقلیتی کمیونٹی سمیت دیگرطبقات کے 39لاکھ 36ہزار افراد کوامدادفراہم کی گئی۔ الخدمت فاؤنڈیشن مستحق افراد کو کاروبار کیلئے 14ہزار افراد کو 43کروڑ کے بلاسود قرض فراہم کرچکی ہے۔
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.