- Shoaib Hashmi
- October 2, 2023
- Updated about
الخدمت فاؤنڈیشن ماہ ربیع الاول کو علم و آگہی کے مہینے کے طور پر مناتے ہوئے ہزاروں طالب عملوں کو تعلیمی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اب تک 5269ذہین اور ہونہار طلبہ وطالبات کو وظائف فراہم کئے جا چکے ہیں۔
30 ستمبر 2023ء
لاہور( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ’’ ربیع الاول کا پیغام۔۔ تعلیم رہے عام‘‘ مہم کے تحت اِس ماہ کو علم و آگہی کے مہینے کے طور پر مناتے ہوئے ہزاروں طالب عملوں کو تعلیمی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ حضور اکرم ﷺ کو دنیا میں معلم بنا کر بھیجا گیا تاکہ وہ تعلیم عام کر سکیں۔ ماہِ ربیع الاول ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ معاشرے کے ہر طالب علم کو معیاری تعلیم کی سہولیات میسر ہوں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اِسی سوچ کے تحت ہر سال ماہ ربیع الاول کو علم و آگہی کے مہینے کے طور پر منانے کا اہتمام کرتا ہے جس کے تحت ہر سال سینکڑوں مستحق مگر ہونہار طالب علموں کو تعلیمی وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ خدمت کے اس مشن کو شفاف بنانے اور معیار تعلیم بہتر رکھنے کیلئے الخدمت الفلاح اسکالر شپ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پورا سال طالب علم کی کارکردگی کا جائزہ لیتی اور راہنمائی بھی فراہم کرتی ہے ۔ جس کے ساتھ ساتھ الفلاح ا سکالرز کومستقبل میں اپنے کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے رہنمائی کے لئے مانیٹرنگ، کوچنگ اور کیر ئیر کونسلنگ سیمینار کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ صدر الخدمت نے بتایا کہ اس وقت الفلاح اسکالر شپ اسکیم کے تحت وطن عزیز کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل، مذہب و ذات اور سیاسی وابستگی تعلیمی وظائف فراہم کیے جارہے ہیں۔ اب تک الخدمت الفلاح اسکالرشپ اسکیم کی مدد سے تعلیم مکمل کرنے والوں میں 604ڈاکٹرز،710انجینئرز، 1150بی ایس آنرز/ماسٹرز ، 256ایسوسی ایٹ انجینئرنگ،528گریجوایشن اور2021انٹر شامل ہیں۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ماہ ربیع الاول میں اپنے حصے کی شمع روشن کرتے ہوئے کسی مستحق طالب علم کی معاونت کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور معلم ِانسانیت ﷺکی سیرت پر عمل کرکے وطن عزیز میں علم کے دئیے جلائیں تاکہ ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان میں ہر سو چراغاں کیا جاسکے۔
والسلام
شعیب ہاشمی
سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز
برائے رابطہ
احمد نبیل نیل
سینئر آفیسر میڈیا ریلیشنز
03023763556
Bio. Depicting a shining example of the verse, Alkhidmat Foundation Pakistan, a well-known organization of welfare services, is the epitome of noble sacrifices.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.