- Alkhidmat Foundation Pakistan
- June 28, 2024
- Updated about
اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ اور جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہوناوقت کی اہم ضرورت ہے،سید وقاص جعفری کا خطاب
نیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹرجبران بلو چ، پروگرام منیجر محمدمعاویہ، ٹرینر ماریہ ریاض سمیت پنجاب بھرسے اساتذہ شریک ہوئے
لاہور ( )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور جائیکا جاپان کے باہمی اشتراک سے الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کے اساتذہ کے لیے 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹرجبران بلو چ، پروگرام منیجر محمدمعاویہ، ٹرینر ماریہ ریاض سمیت پنجاب بھرسے چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کے اساتذہ شریک ہوئے۔سید وقاص جعفری نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے، ان کی صلاحیتوں میں اضافہ، جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہونا، روایتی طریقہ کارکی بجائے نئے طریقوں اور آئیڈیاز کے ذریعے طلبہ وطالبات کو تعلیم دینا بدلتے وقت کا تقاضا ہے۔
انہی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ الخدمت فاؤنڈیشن نے جائیکا جاپان کے اشتراک سے چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے اساتذہ کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا، اساتذہ کو 5دنوں کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے،اس ٹریننگ کے بعد اساتذہ اس قابل ہوجائیں گے کہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کھیل ہی کھیل میں بچوں کو تعلیم دیں گے جس سے طلبہ میں سیکھنے کے رحجان میں اضافہ ہوگا۔
سید وقاص جعفری نے کہاکہ دستیاب اعدادوشمارکے مطابق دو کروڑ 62 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں ایسی صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن تعلیم کے دیگرذرائع کے ساتھ ایسے بچوں کوٹارگٹ کررہی ہے جو کسی ورکشاپ،ہوٹل میں کام کرتے ہیں کا غذ اور کچراجمع کرکے اپنی اوراپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں، ایسے بچوں کے لئے الخدمت نے 76 چائلڈ پروٹیکشن سنٹرزقائم کئے جن میں 3500 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں،
ان سنٹرز میں زیرتعلیم بچوں کو کتب، سکول بیگ اور پاؤں میں پہننے کے لیے جوتے فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ ان بچوں کے لیے سردیوں میں گرم جیکٹس اور کمبل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سال بھر دوپہر میں ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔سید وقاص جعفری نے کہاکہ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کو بچوں کی تربیت کے دوران درپیش مسائل کے حل کے لیے تیار کرنا،اردو انگریزی اور ریاضی کو غیر رسمی انداز میں پڑھانے کی تربیت دیناشامل ہے۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.