Disaster Management
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت دریائے ستلج میں طغیانی سے متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری

الخدمت فاؤنڈیشن کےرضاکار گنڈا پور سنگھ، منڈی عثمان والا، کنگن پور، حویلی لکھا، بصیر پور، عارف والا  اور پاکپتن کے علاقوں میں  امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

01 ستمبر 2023 ء

لاہور(  ) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ پنجاب میں دریائے ستلج، دریائے راوی اور دریائے چناب کے نواحی علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم ہیں   جہاں پر ریسکیو اور ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان  کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہاکہ پاکستان میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب سے متاثرہ بہت سے علاقوں میں بحالی کا عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا جبکہ ملک کو حالیہ مون سون میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔   انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور ممکنہ صورتحال  کے نتیجے میں زیر کاشت رقبہ زیر آب آگیا جس سے لوگوں  کی فصلوں  ، مویشیوں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں کی  نفوذ پر مشتمل آبادی متاثر ہوئی ہے ۔ جس کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے رضاکاروں کو الرٹ کردیاتھا  جو گنڈا پور سنگھ، منڈی عثمان والا، کنگن پور، حویلی لکھا، بصیر پور،عارف والا  اور پاکپتن میں ریسکیو کے ساز و سامان کے ساتھ مستعد موجود ہیں ۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ  الخدمت اب تک 16,400 پکے ہوئے کھانے کے ڈبے،03 صاف پانی کے ٹینک،912 جیری کین،400 فوڈ پیکج،37 خیمےاور400مچھر دانیاں  تقسیم کر چکی ہے۔اس کے علاوہ01 میڈیکل کیمپ،01 میڈیکل ہیلتھ یونٹ  اور 06 کشتیاں لوگوں کو ریسکیواور ریلیف مہیا کرنے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت کے 100 سے زائد رضاکاروں نے اب تک 3,670 افراد کو ریسکیو کر چکے ہیں۔

جاری کردہ

میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمینٹ

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

03023763556

By Shoaib Hashmi

Bio. Depicting a shining example of the verse, Alkhidmat Foundation Pakistan, a well-known organization of welfare services, is the epitome of noble sacrifices.

show more