- Shoaib Hashmi
- October 2, 2023
- Updated about
الخدمت فاؤنڈیشن اور لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
الخدمت فاؤنڈیشن عوام میں صفائی کا شعور اُجاگر کرنا چاہتی ہے، ہم نے گرین سے کلین تک کا سفر طے کرنا ہے
ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
27ستمبر 2023ء
لاہور ( ) الخدمت فاؤنڈیشن اور لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گیے۔ اس مقصد کے تحت الخدمت کمپلیکس لاہور میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین، الخدمت والنٹئیر ڈیپارٹمینٹ کے سینئیر منیجر نثار احمد، صنان اکبر، دیگر ذمہ داران، ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور رضا کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے تعاون سے عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گرین سے کلین تک کا سفر طے کرنا ہے۔ الخدمت پی ایچ اے کے تعاون سے پودے لگارہی ہے اور اب ایل ڈبلیو ایم سی کے تعاون سے لاہور کو صاف بنانے کا عزم ہے۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہم لاہور کی ایک یونین کونسل میں ماڈل کے طور پر کام شروع کریں گے۔ الخدمت کے رضا کار اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز مل کر اس علاقے کی صاف ستھرائی کا خیال رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الخدمت ان ورکرز اور انکی فیملی کی فلاح و بہبو د کے لیےخصوصی کام کرے گی۔ بابر صاحب دین نے کہا کہ الخدمت کا لاہور کو اسموگ فری بنانے کا منصوبہ بہت شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ الخدمت ہمارے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کر رہی ہے اور اپنے ہزاروں رضا کاروں کو ہماری مدد کے لیے وقف کر رہی ہے۔ ہم ان رضا کاروں کے ساتھ مل کر لاہور کو مزید صاف بنائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رضاکار عام عوام کی رائے جاننے کا بہترین ذریعہ ہوگا جس کی مدد سے ہم اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔
والسلام
شعیب ہاشمی
سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز
برائے رابطہ
احمد نبیل نیل
سینئر آفیسر میڈیا ریلیشنز
03023763556
Bio. Depicting a shining example of the verse, Alkhidmat Foundation Pakistan, a well-known organization of welfare services, is the epitome of noble sacrifices.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.