- Alkhidmat Foundation Pakistan
- July 29, 2024
- Updated about
دوماہ قبل فٹ سال لیگ کا آغاز کیا گیااس دوران 42میچ کھیلے گئے جن میں 160 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ
پاکستان کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا کے سامنے متعارف کروانے کے لئے ایسی لیگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے، نائب صدر
تقریب میں نائب صدرڈاکٹرمشتاق مانگٹ، حافظ عمران بٹ ، عامر محمود بٹ، بابر اسد و دیگر کی شرکت
لاہور ( )الخدمت فٹ سال لیگ کی اختتامی تقریب الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب صدرڈاکٹرمشتاق مانگٹ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری حافظ عمران بٹ ، پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عامر محمود بٹ، لمز کے ڈائریکٹر اسپورٹس بابر اسد، صنان اکبر،حسان بٹ ودیگرذمہ داران،کھلاڑیوں، دیگر جامعات کے ڈائریکٹرسپورٹس سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے نمایاں شخصیا ت نے شرکت کی۔
ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے سپورٹس کلب نے دوماہ قبل فٹ سال لیگ کا آغاز کیا تھا اس دوران 42میچ کھیلے گئے جن میں 160 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں معاوضہ بھی دیا گیا ہے تاکہ کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت بھی کی جا سکے۔ فٹ سال لیگ کےانعقادکا مقصد بھی نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانے اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرناہے
ان کا مزید کہنا تھا کے الخدمت فٹ سال لیگ کے توسط سے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے جہاں وه اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔الخدمت اسپورٹس کلب کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو بڑھانا اور انکو منفی سر گرمیوں سے دور رکھنا ہے ۔نائب صدر نے کہا کہ جس ملک کے گراؤنڈ بھرے ہوئے ہوتے ہیں انکے ہسپتال خالی ہوتے ہیں،کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے ہم اپنے ہسپتال خالی کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کے شعبے میں بہت زیادہ ہیرے چھپے ہیں ہم انھیں نکھارکرملک وقوم کا سرمایہ بناناچاہتے ہیں، پاکستان کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا کے سامنے متعارف کروانے کے لئے ایسی لیگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے،ہم کھلاڑیوں کو ان کے پیروں پر کھڑا ہونے میں ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے مقصد کو جاری رکھ سکیں۔
انھوں نے کہاکہ اگر روزانہ ہم سپورٹس کے لیے تھوڑا سا وقت نکالیں گے تو ہم اور ہماری نسلیں ایک صحت مند زندگی گزار سکیں گی۔حافظ عمران بٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی اسپورٹس کیلئے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہم اور ہماری ایسوسی ایشن الخدمت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔
عامر محبود بٹ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پرایک مضبوط ٹیم کے طور پر اُبھرنے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ الخدمت کی اس کاوش سے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
Bio. Press Release
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.