- Shoaib Hashmi
- October 2, 2023
- Updated about
الخدمت الفلاح اسکالر شپ کے تحت5269 طلبہ وطالبات کی تعلیم مکمل
مالی دشواری کے شکار ذہین طلبہ کی مدد کا سلسلہ گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے جاری ہے
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان
23 ستمبر 2023 ء
لاہور( )الخدمت الفلاح اسکالر شپ کے تحت 5269 ذہین اور ہونہار طلبہ وطالبات اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔ الخدمت الفلاح سکالر شپس الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ تعلیم کاہی ایک حصہ ہے جس کا مقصد ان طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنا ہے جو مالی دشواری کے باعث اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ۔ اس پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کا کہا تھا کہ پاکستان میں کم و بیش دو کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 1.9 فیصد سالانہ ہے۔جبکہ شرح خواندگی میں اضافہ تقریباً ایک فیصد سالانہ کے حساب سے ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ذہین اور مالی مشکلات کے شکار طلبہ و طالبات کا میرٹ پر انتخاب کیا جاتا ہے اور پھر انہیں ہائر ایجوکیشن کے لئے وظائف فراہم کئے جاتے ہیں۔ صدر الخدمت نے بتایا کہ اس وقت الفلاح اسکالر شپ اسکیم کے تحت وطن عزیز کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 936ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل، مذہب و ذات اور سیاسی وابستگی تعلیمی وظائف فراہم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک جن اسکالرز نے الفلاح اسکالرشپ اسکیم کی مدد سے اپنی تعلیم مکمل کی ان میں 604ڈاکٹرز،710انجینئرز، 1150بی ایس آنرز/ماسٹرز ، 256ایسوسی ایٹ انجینئرنگ،528گریجوایشن اور2021انٹر شامل ہیں۔اس طرح آج تک مجموعی طور پر5269ذہین اور ہونہار طلبہ وطالبات کو وظائف فراہم کئے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ یہ کامیاب اسکالرز اس وقت نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کر رہے بلکہ مختلف انتظامی اداروں اوردیگرشعبہ جات میں بھی احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
والسلام
شعیب ہاشمی
سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز
برائے رابطہ
احمد نبیل نیل
سینئر آفیسر میڈیا ریلیشنز
03023763556
Bio. Depicting a shining example of the verse, Alkhidmat Foundation Pakistan, a well-known organization of welfare services, is the epitome of noble sacrifices.
show more
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.
It is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout.