Press Conference
ڈاکٹرحفیظ الرحمن،صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا رمضان المبارک کے حوالے سے پیغام

رمضان المبارک  ایثار،ہمدردی ، انفاق  اور دعائیں لینے کا مہینہ ہے

اہل خیرپاکستانی،رمضان المبارک کے ماہ مقدس کے دوران انفاق میں آگے بڑھ کرالخدمت فاؤنڈیشن کے دست وبازو بنیں تاکہ ہم کروڑوں افراد کی خدمت کے مشن کوجاری رکھ سکیں 

ڈاکٹرحفیظ الرحمن،صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

11 مارچ 2024ء

لاہور ( )صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے پاکستانی قوم کورمضان المبارک کے ماہ مقدس کی مبارکباد  دیتے  ہوئے کہا کہ برکتوں،رحمتوں،سعادتوں کا ماہ مقدس ہمیں ایثار،ہمدردی اور انفاق کاپیغام دیتا ہے،ان بابرکت لمحات میں ہمیں یتیموں،بیواؤں،معذوروں سمیت کروڑوں مستحق افراد کومحرومیوں سے نجات دلانے میں اپنا کرداراداکرنا ہے۔ غزہ میں 22لاکھ فلسطینی تکلیف اور اذیت میں ہیں، گوادرسمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کاشکارہیں،خوشی اورراحتوں کے لمحات میں ہمیں ان مظلوموں اورمستحقین کوبھی یادرکھناچاہیے۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں 4کروڑ سے زائد افراد غذائی قلت کاشکارہیں الخدمت فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں یتیموں،بیواؤں سمیت مستحق افراد کیلئے سحری وافطاری کا اہتمام اور انھیں فوڈ پیکج فراہم کرتی ہے۔لاکھوں یتیم بچوں کی کفالت،بیوہ، معذوروں، مساکین اور مستحق خاندانوں کی امداد،تعلیم،صحت،بلاسود قرض،صا ف پانی کی فراہمی اوردیگرسماجی خدمات مخیر اہل پاکستان اورہمارے 70ہزار رضاکاروں کی وجہ سے ممکن ہوتی ہیں۔  اہل خیرپاکستانی،رمضان المبارک کے ماہ مقدس کے دوران انفاق میں آگے بڑھ کرالخدمت فاؤنڈیشن کے دست وبازو بنیں تاکہ ہم کروڑوں افراد کی خدمت کے مشن کوجاری رکھ سکیں۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more