Community Services
عشرہ ذی الحجہ کے دنوں کی فضیلت و اہمیت:

ذی الحجہ کے ابتدائی دس دن بہت فضلیت کے حامل ہیں۔ان دنوں میں کئے گئے اعمال اور عبادات اللّٰہ تعالیٰ کو بہت زیادہ پسند ہیں۔ قرآن و حدیث میں بھی مختلف مقامات پر ان دنوں کی اہمیت بتائی گئی ہے۔

قرآن و حدیث کی روشنی میں عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت و اہمیت:
قرآن کریم کی سورۃ فجر کی ابتدائی آیات میں اللّٰہ تعالیٰ نے جن چیزوں کی قسم کھائی ہے۔ ان چیزوں میں سے ایک ان دنوں کی دس راتیں بھی شامل ہیں۔تفاسیر میں ان دس راتوں سے مراد ذی الحجہ کے دس دن ہیں۔

آپ ﷺ کا ارشاد ہے۔ 
’’ اللّٰہ کو کوئی نیک عمل کسی دن میں اس قدر پسندیدہ نہیں ہے جتنا کہ ان دنوں میں پسندیدہ ہے یعنی عشرہ ذوالحجہ۔ (صحیح بخاری:969)
ذی الحجہ کی فضیلت و اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ عبادات جو سال کے کسی مہینے میں ادا نہیں کی جاتی وہ صرف اس مہینے میں ادا کرنا ہوتی ہیں۔حج اور قربانی وہ عبادات ہیں جو صرف اسی مہینے میں ادا کی جاسکتی ہیں۔

عشرہ ذی الحجہ میں کون سے کام کریں:

نوافل عبادات کا اہتمام:
روزے رکھنا:
اللّٰہ کا ذکر: 
صدقہ کرنا:
عشرہ ذی الحجہ میں ادا کیے جانے والے اعمال مغفرت و بخشش اور ثواب کا ذریعہ ہیں۔
 روزے کی اہمیت:
ذی الحجہ کے دس دنوں تک روزے کا اہتمام کرنا چاہیے۔خصوصاً نو ذی الحجہ کے روزے کے اہتمام کی زیادہ تاکید ہے۔
''نبی ﷺ نے فرمایا: یومِ عرفہ کے روزے کے بارے میں مجھے اللّٰہ کی ذات سے امید ہے کہ یہ گزشتہ سال اور آنے والے سال کے گناہوں کا کفارہ بنے گا‘‘۔(سنن ترمذی:749)

صدقہ کی اہمیت:
صدقہ کرنے سے مال میں برکت ہوتی ہے۔دل میں ہمدردی و ایثار کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔مال کی محبت کم ہوتی ہے۔صدقہ دوسروں انسانوں سے ہمدردی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔

حاصل کلام:
غر ذی الحجہ کے دس دن بہت مقدس اور فضیلت والے ہیں۔ہر عمل اللّٰہ تعالیٰ کو عام دنوں سے زیادہ پسند ہے۔لہذا ان دنوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کریں۔ذکر کریں۔دعائیں مانگیں۔اپنے مال میں سے زیادہ سے زیادہ صدقہ کریں۔صدقہ مال کو بڑھاتا ہے۔زیادہ سے زیادہ اعمال کرکے ان دنوں کا فائدہ اٹھائیں

By Jaweria Tazmeen

Bio. Alkhidmat is carrying out multiple relief activities in flood-hit areas across Pakistan and is providing food, shelter, water, medicines and mosquito nets to the affectees, and education to children.

show more