Disaster Management
الخدمت فاؤنڈیشن کی شمالی علاقہ جات سمیت سندھ اور بلوچستان کے سیلاب اوربارشوں سے متاثرہ علاقو ں میں امدادی سرگرمیاں جاری

گزشتہ 2 دنوں میں الخدمت کے رضاکاروں نے 404  افراد کو ریسکیو کیا۔ متاثرہ علاقوں میں خیمے،تیار  شدہ کھانا،ترپالیں اور دیگر ضروری اشیاء متاثرین کوفراہم کر دی گئیں۔ اعجاز اللہ خان ،  نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

لاہور (     ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ  ڈیزاسٹر مینجمنٹ  کے تحت بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،سندھ کے بارشوں اور سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں، سیلابی صورتحال اورالخدمت کی  ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس  منعقد ہوا ، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر اور چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان نے  سنٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کو بریف کرتے ہوئے  بتایا کہ بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیداہونے کے بعد الخدمت کے رضاکاروں نے پانی میں  پھنسے شہریوں کو ریسکیو کیا  اورمحفوظ مقامات تک  پہنچایا  ۔اِس کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں تیار   شدہ  کھانا، فوڈ پیکج،ٹینٹ،ترپال شیٹ ودیگرامدادی سامان  کی   فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

متاثرین کو وبائی امراض سے بچانے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے  میڈیکل کیمپ  بھی لگائے جا  چکے ہیں  اور الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹس کو بھی متحرک کر دیا گیا  ہے۔ اعجازاللہ خان نے کہاکہ الخدمت کے رضاکاروں  نے چترال کے علاقوں بمبوریت،گولیان ،موری بالا،گلگت بلتستان کے علاقے استور،بلوچستان کے علاقے زیارت ،قلعہ سیف اللہ  اور سندھ کے متاثرہ علاقے سکرنڈمیں  اب  تک 404  افراد کو ریسکیو کیا  ہے

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اِس موقع پر کہا کہ پاکستان بھرکے اضلاع میں بارشوں او ر ممکنہ سیلاب کے پیش نظرمرکزی،ریجنل اور علاقائی سطح پر فلڈ ایمرجنسی سنٹرز کو ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کیلئے الرٹ رکھاگیاہے۔الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر اداروں سے رابطے میں ہیں اور  دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں  ہیں۔

 

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more