Press Conference
الخدمت والنٹئیر ڈیپارٹمینٹ کے تحت خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

لاہور (   )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے والنٹئیر ڈیپارٹمینٹ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف کالم نگار ڈاکٹر صائمہ اسماء، سینئراینکرپرسن اویس منگل والا، سیلف ڈیفنس ٹرینر عائشہ مزمل، انٹرنیشنل باکسرصبیحہ اسلام، سینئرمنیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، والنٹئیر ڈیپارٹمینٹ سے صنان اکبر، حافظہ ارحم طارق، عاصمہ عمران، رویحہ ادریس، صدیقہ ماہ نور، سدرہ امجد،مختلف طبقات سے نائلہ ضیاء، ڈاکٹر عافیہ، مختلف جامعات سے اساتذہ وطالبات، انٹرنیشنل سپورٹس ویمن، سماجی شخصیات نے اس موقع پر شرکت کی۔مہمانوں نے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کے شعور کو اجاگر کرنے اور انسانیت کیلئے خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ذاتی دفاع کی ٹریننگ کے مختلف سیشن بھی اس موقع پر ایونٹ کا حصہ تھے۔صنان اکبر نے کہا کہ آج ہم اس تقریب کو غزہ کی باہمت فلسطینی خواتین کے نام کرتے ہیں جو جنگ کے مشکل ترین حالات کے باوجود بہادری سے حالات کا مقابلہ کررہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ غزہ کے علاوہ، اورفن، قدرتی آفات سمیت دیگر طبقات کی فنڈریزنگ میں خواتین والنٹئیر الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں، امدادی سامان کی پیکنگ میں بھی ہماری ان بہنوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔مقررین نے کہا کہ ذاتی دفاع کی ٹریننگ خواتین کیلئے ناگزیرہے،خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں گی تو وہ پراعتماد انداز میں ملک وقوم کی خدمت میں موثر کردار ادا کر سکیں گی۔تقریب کے اختتام پر رضاکاروں اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more