Education
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کاغزہ فلسطین ریلیف مشن جاری،100طلباء کومفت تعلیم ورہائش کی فراہمی

فلسطینی سفارت خانے اورنجی یونیورسٹی کے اشتراک سے فلسطینی طلباء کو مفت تعلیم،رہائش ودیگرسہولیات فراہم کی جائیں گی،مفاہمتی یاداشت پردستخط ہوگئے

 تقریب میں صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن،فلسطینی سفیراحمد جواد ربیع،چانسلرحسن خان اور وائس چانسلرڈاکٹرانیس احمد،وقاص جعفری ودیگرشریک ہوئے

لاہور (  )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا غزہ ریلیف مشن جاری،100فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں اسکالرشپ فراہم کی جائے گی ، نجی یونیورسٹی اور فلسطینی سفارت خانے کے اشتراک سے مفت    ہائرایجوکیشن،رہائش ودیگرسہولیات کی فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی دارالحکومت کے یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ پروقارتقریب کے موقع پر صدرالخدمت پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر انیس احمداور فلسطینی سفیراحمد جواد ربیع ن مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے، چانسلرحسن محمدخان،مرکزی سیکرٹری الخدمت سیدوقاص جعفری،ڈائریکٹرایجوکیشن ڈاکٹر احمدجبران بلوچ سمیت فیکلٹی ممبران اورمعززین تقریب میں  شریک ہوئے۔مفاہمتی یاداشت کے مطابق فلسطینی سفارت خانہ 100 طلبہ کو پاکستان لائے گا جہاں نجی یونیورسٹی اِن طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرے گی جبکہ الخدمت طلبہ کے لیے رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کرے گی۔

By Alkhidmat Foundation Pakistan

Bio. Press Release

show more